
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
آزاد جموں کشمیر کے وزیراعظم کے خصوصی احکامات پر کشمیر کے مختلف شہروں میں ارلی وارننگ سسٹم یعنی نظام انتباہ کو فعال کر دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس ریٹائرڈ کیپٹن ابرار اعظم کے مطابق مظفرآباد شہر کے سات مختلف مقامات پر سائرن نصب کیے گئے ہیں جو کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا خطرے کی صورت میں شہریوں کی انتباہ کے لیے بجائے جائیں گے۔ میرپور، راولاکوٹ اور دیگر اضلاع میں سول ڈیفنس کے ضلعی دفاتر نے بھی شہروں اور قصبوں میں سائرن نصب کر کے نظام انتباہ کے سلسلے میں اقدامات کیے ہیں۔شہریوں کو ہدایت کی گئی ہےکہ خطرے کی صورت میں سائرن کی آواز سنتے ہی وہ محفوظ مقامات پر چلے جائیں۔افواہ سازی اور سنسنی خیز خبروں سے بچنے کے لیے سرکاری میڈیا سے نشر ہونے والی مستند خبروں پر دھیان دیں۔ محکمہ شہری دفاع نے مختلف دفاتر اور تعلیمی اداروں میں عوام الناس کو ہنگامی حالات میں مناسب رد عمل دینے اور محفوظ مقامات کی طرف انخلا کے حوالے سے کشمیر بھر میں تربیتی پروگرام شروع کر رکھا ہے۔
پاکستان کا خوف، میٹا نے بھارت میں مشہور انسٹا گرام اکاؤنٹ “مسلم” کو بلاک کردیا
معروف ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے بھارتی حکومت کی درخواست پر بھارت میں انسٹاگرام پر موجود ایک مشہور پیج “مسلم” کو بلاک کردیا۔انسٹاگرام اکاؤنٹ “مسلم “؛کے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 6.7 ملین فالوورز ہیں۔اس اکاؤنٹ کے بائیو میں لکھا کہ یہ اکاؤنٹ مسلم کمیونٹی کی تعمیر اور عقیدے کے بارے میں دوسروں کو آگاہ کرنے اور تمام مسلم ممالک کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق مستند خبریں دنیا تک پہنچانے کےلیے بنایا گیا ہے۔انسٹاگرام اکاؤنٹ ’مسلم‘ کے بانی امیر نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی حکومت کے اس اقدام کو ’سنسر شپ‘ قرار دیا ہے۔بھارتی حکومت کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ ’مسلم‘ کو بھارت میں بلاک کروانے کا باقاعدہ کوئی اعلان نہیں کیا لیکن بھارت میں جو لوگ اس اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو اُنہیں یہ نوٹ موصول ہو رہا ہے کہ ’بھارت میں یہ اکاؤنٹ دستیاب نہیں ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے اس مواد کو محدود کرنے کی قانونی درخواست پر عمل کیا ہے۔اس سے پہلے بھارت پاکستان کے نیوز چینلز، انٹرٹینمنٹ چینلز، پاکستانی اداکاروں اور کئی دیگر مشہور پاکستانی شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بلاک کر چکا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جن پاکستانی اسٹارز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں اداکارہ ماہرہ خان، ہانیہ عامر، صنم سعید، اقراء عزیز، بلال عباس خان اور گلوکار علی ظفر شامل ہیں۔