
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
پی سی بی نے تصدیق کی ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل ایکس کے بقیہ فکسچر کو متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا ہے۔ درج ذیل فکسچر کو دوبارہ ترتیب دیا جائے گا۔
کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی۔ پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز۔اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز۔ ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز۔ کوالیفائر۔ایلیمینیٹر ون۔ ایلیمینیٹر ٹو۔ فائنل۔میچوں کے شیڈول، تاریخ اور مقامات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔میچوں کے شیڈول، تاریخ اور مقامات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔آخری آٹھ میچز، جو پہلے راولپنڈی، ملتان اور لاہور میں شیڈول تھے اب متحدہ عرب امارات میں ہوں گے۔
سیاست اور کھیلوں کو الگ رکھنے کی ضرورت. ملکی و غیر ملکی کرکٹرز کے تحفظ کیلئے پی ایس ایل منتقلی کا فیصلہ کرنا پڑا:محسن نقوی
پی سی بی ہمیشہ اس موقف پر قائم رہا ہے کہ سیاست اور کھیلوں کو الگ رکھنے کی ضرورت ہے، تاہم، راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کو نشانہ بنانے کے انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک بھارتی اقدام کے پیش نظر، جو واضح طور پر جاری ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ایکس کو متاثر کرنے کے لیے کیا گیا تھا، پی سی بی نے بقیہ میچز کو یو اے ای منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ہم اپنے ملکی اور غیر ملکی مہمانوں کو محفوظ رکھ سکیں۔ بھارت کی جانب سے بلاجواز نشانہ بنایا گیا۔چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ ایک ذمہ دار تنظیم کے طور پر بار بار مشکلات پر قابو پایا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ کرکٹ کا کھیل پھلے پھولے، ہمارے لیے ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں کی ذہنی تندرستی کو یقینی بنانا ضروری تھا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ ہمارے پاکستانی شائقین اورکرکٹ سے محبت کرنے والے یہ میچز اپنے گھر کے گراؤنڈز پر پاکستان کے سٹیڈیم میں نہیں دیکھ پائیں گے۔ماضی کی طرح، ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے سٹیک ہولڈرز ٹورنامنٹ، ہمارے کھلاڑیوں اور شائقین کے بہترین مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے ہمارے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں کہ لیگ کی ترقی جاری رہے۔