فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تہران میں اعلیٰ ایرانی فوجی حکام سے ملاقات۔علاقائی امن اور خوشحالی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

چیف آف آرمی سٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے حالیہ دورہ ایران کے موقع پر تہران میں اعلیٰ ایرانی فوجی حکام سے ملاقات کی جس میں دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور سرحدی سیکورٹی کے طریقہ کار کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔جنرل سٹاف ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے دوران آرمی چیف نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے بات چیت کی۔دونوں عہدیداروں نے علاقائی سلامتی کے بدلتے ہوئے ماحول پر تبادلہ خیال کیا اور فوج سے فوجی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔بات چیت میں مشترکہ سرحد کو تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کے مرکز میں تبدیل کرنے کی مشترکہ کوششوں کا بھی احاطہ کیا گیا، دونوں ممالک نے علاقائی امن اور خوشحالی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔آرمی چیف کا مکمل فوجی اعزازات کے ساتھ استقبال کیا گیا جس میں ایرانی مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔فیلڈ مارشل ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور صدر مسعود پیزشکیان سے ملاقاتوں کے دوران وزیراعظم پاکستان کے ہمراہ تھے۔یہ دورہ پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کے ترکی، ایران اور آذربائیجان کے جاری سرکاری دورے کا حصہ ہے۔

  • Related Posts

    بھارت پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی حمایت اور مالی معاونت کر رہا ہے:ڈی جی آئی ایس پی آر، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا الجزیرہ چینل کو انٹرویو

    : محمد ندیم…

    بھارتی فوج کی ذلت و رسوائی کے کھلم کھلا تماشہ کے بعد اب بھارتی حکومت کا بھی آپریشن سندور میں ناکامی کا کھلے عام اعتراف ۔ 

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *