بانی پی ٹی آئی سے ان کے بیٹوں کی بات کرادی گئی۔ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ان کے بیٹوں سے 20 منٹ بات کروائی گئی۔
بانی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے ایکس پیغام پر تصدیق کردی، کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے بچوں کی آواز سن کر بہت خوش ہوئے۔
علیمہ خان نے کہا کہ اب ہم شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں ان کے ذاتی ڈاکٹروں کی نگرانی میں فوری علاج کے منتظر ہیں، ماہر ڈاکٹروں کو ان کی بینائی بحال کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے، علاج کی فراہمی میں جان بوجھ کر تاخیر بانی کی بینائی کو نقصان پہنچا چکی۔
ان کا کہنا ہے کہ بانی کے علاج میں مزید تاخیر کو برداشت نہیں کرسکتے اور نہ کریں گے، بانی کی بینائی کے مستقل نقصان کو روکنے کیلئے فوری ماہر کی دیکھ بھال ضروری ہے۔