حکومت اپوزیشن “خیر سگالی ماحول” میں سینیٹ الیکشن مکمل۔حکومتی بینچز پر 60 ممبران موجود ۔ اپوزیشن کے پاس 35 سینیٹر۔ پیپلز پارٹی کی مجموعی برتری برقرار ۔

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

حکومت اپوزیشن “خیر سگالی ماحول” میں سینیٹ الیکشن مکمل۔حکومتی بینچز پر 60 ممبران موجود ۔ اپوزیشن کے پاس 35 سینیٹر۔ پیپلز پارٹی کی مجموعی برتری برقرار ہے۔پنجاب اور خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی خالی نشستوں پر چناؤ مکمل ہو گیا۔ کے پی حکومت سے ناراض گروپ کے پانچ امیدوران میں سے چار نے ناراضگی ختم کرتے ہوئے الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کیا ۔ خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کو کے کر حکومت اور اپوزیشن میں ایک “خیر سگالی” معاہدہ کی صدائے بازگشت بھی سنائی دے رہی ہے کہ جسے خلوص نیت کے ساتھ نبھایا گیا اور حکومت اپوزیشن دونوں کو اپنی اپنی مطلوبہ نشستوں پر کامیابی مل گئی ہے۔

دوسری جانب سینیٹ الیکشن کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ایوان بالا میں حکومتی بینچ پر سینیٹ ممبران کی تعداد 60 ہے۔اپوزیشن سینیٹ ممبران کی تعداد 35 ہے ان میں جمعیت علمائے اسلام کی 7.ایک آزاد ۔ سنی اتحاد کونسل ۔مجلس وحدت مسلمین کا ایک ایک سینیٹر بھی اپوزیشن کے ساتھ ساتھ ہے۔سینیٹ میں پارٹی پوزیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کی برتری برقرار ہے ۔پیپلز پارٹی 26 ارکان کے ساتھ سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت ہے اور مجموعی طور پر سینیٹ میں پارٹی پوزیشن تبدیل ہوئی ہے۔ پی ٹی آئی 22 سیٹوں کے ساتھ دوسری بڑی جماعت بن گئی ہے۔ حکمران جماعت ن لیگ کی 20 نشستیں ہو گئی ہیں ۔بلوچستان عوامی پارٹی کے چار اور ایم کیو ایم پاکستان اور عوامی نیشنل پارٹی کے تین تین سینیٹر ہیں۔سنی اتحاد کونسل۔مجلس وحدت مسلمین ۔نیشنل پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے پاس ایک ایک سینیٹ ممبر ہے ۔سینیٹ میں حکومتی بینچ پر اس وقت 60 ارکان موجود ہیں جن میں 5 آزاد سینیٹرز بھی شامل ہیں۔ سینیٹ میں سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کا ایک ایک سینیٹر ہے۔ سینیٹ میں اپوزیشن بینچوں پر جے یو آئی کے 7 اور اے این پی کے 3 سینیٹر بھی بیٹھتے ہیں جب کہ ایک آزاد سینیٹر بھی اپوزیشن میں ہیں۔ سینیٹ میں اپوزیشن بینچز پر 35 ارکان موجود ہیں۔سینیٹ میں خیبرپختونخوا سے ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر الیکشن ہونا باقی ہے۔

  • Related Posts

    سول اور فوجی قیادت ایک صفحہ پر ۔ مہنگائی کو کم کرتے ہوئے آئی ایم ایف شرائط بھی سامنے ہیں:رانا قاسم نون

    : محمد ندیم…

    فلسطین پر امریکی سرپرستی میں اسرائیلی ظلم ناقابل قبول ۔ ملت اسلامیہ کا اتحاد ناگزیر: لیاقت بلوچ

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *