جامعہ قاسم العلوم گلگشت میں تربیتی کنونشن کی تیاری مکمل ۔ جمعیت علمائے اسلام ملتان کے قائدین کی پریس کانفرنس

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

جمعیت علماءاسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود،ضلعی جنرل سیکرٹری نور خان ہانس ایڈوکیٹ ، سرپرست حافظ محمد عمر شیخ،ضلعی سیکرٹری اطلاعات رانا محمد سعید نے کہا ہے کہ غریب قوم کو مہنگائی ، یوٹیلٹی بلز اور بے روزگاری کے چنگل میں دھکیل دیا ھے اور رہی سہی کسر پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ در اضافہ نے پوری کر دی ۔ کاشت کار پیداواری لاگت کم نہ ہونے اور گندم،کپاس، مکئی کی مناسب قیمت نہ ملنے کی وجہ سے آج شدید پریشانی سے دوچار ہیں تاجر برادری ٹیکس در ٹیکس کے نفاذ کی وجہ سے الگ پریشان ہے جے یو آئی کے مرکزی رہنما راشد محمود سومرو کا 8 اگست کو ملتان آ مد پر شاندار استقبال کیا جائے گا اس سلسلے میں جامعہ قاسم العلوم گلگشت میں شیڈول تربیتی کنونشن کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے کنونشن کے انعقاد کے سلسلے میں مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔ وہ مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر سٹی امیر قاری محمد یاسین،مولانا قاری محمد یوسف مدنی،ملک جاوید کالرو بھی موجود تھے ۔

مفتی عامر محمود نے مزید کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنائیں ملکی معیشت کی بہتری میں ساؤتھ پنجاب کی 70 فیصد زراعت کا اہم کردار ہے لیکن افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ آج کاشتکاروں کے گھروں میں فاقوں تک کی نوبت پہنچ چکی ہے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدگی سے نوٹس نہیں لیا جا رہا ہے تو دوسری جانب عام غریب شہری بالخصوص مڈل کلاس طبقہ بھی بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بدحالی کی وجہ سے پس کر رہ گیا ہے قائد مولانا فضل الرحمان اور دیگر قائدین کی قیادت میں ملتان سمیت ملک بھر کے جے یو آئی کے ذمہ داران و کارکنان عوام کے حقوق کے لیے ایوانوں کے اندر اور باہر حقیقی معنوں میں جدوجہد کر رہے ہیں ملتان میں جے یو ائی کا تربیتی کنونشن انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا جس کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے۔

  • Related Posts

    حکومت اپوزیشن “خیر سگالی ماحول” میں سینیٹ الیکشن مکمل۔حکومتی بینچز پر 60 ممبران موجود ۔ اپوزیشن کے پاس 35 سینیٹر۔ پیپلز پارٹی کی مجموعی برتری برقرار ۔

    : محمد ندیم…

    سول اور فوجی قیادت ایک صفحہ پر ۔ مہنگائی کو کم کرتے ہوئے آئی ایم ایف شرائط بھی سامنے ہیں:رانا قاسم نون

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *