اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں پاکستان کا غزہ بارے مضبوط اصولی مؤقف پیش کرنے کا فیصلہ ـ وزیر اعظم کی بجلی ۔ریلوے منصوبوں کی ستائش

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

پاکستان نے غزہ کی مظلوم عوام کے حق میں مضبوط اصولی مؤقف جنرل اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا یہ اجلاس ستمبر میں شیڈول ہے ۔۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اپنے خطاب کے دوران وزارت توانائی اور ریلوے کی کارکردگی کو سراہا اور بجلی و ریلوے منصوبوں کی ستائش بھی کی ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزارت خارجہ، ریلوے اور توانائی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سب وزراء قابل احترام ہیں،اہداف کے حصول کے لئے وزارتوں میں صحت مند مقابلے ہونے چاہئیں، ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ کے حوالے سے بھرپور مؤقف دنیا کے سامنے رکھیں گے اور پاکستان کی اس بارے میں توانا آواز ہوگی،ان کے حق میں آواز اٹھانے والوں کی آواز میں پاکستان اپنی بھرپور آواز شامل کرے گا،غزہ پر ہمارا مؤقف واضح اور قوم یکسو ہے۔

شہدائے بلوچستان کو خراج عقیدت۔بارشوں اور پہاڑی علاقوں کے حادثات میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے دعائے مغفرت

وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس میں ابتدائی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں پاکستان کے شمالی علاقوں میں شدید بارشیں ہوئی ہیں جس کے نتیجہ میں بہت سی جانیں اللہ کو پیاری ہو گئی تھیں اور کئی جگہوں پر لوگوں کے گھر بہہ گئے،گلگت خاص طور پر بلتستان میں دیامیر کے علاقہ میں اور دوسرے پہاڑی علاقوں میں طغیانی آئی جہاں گھر مکمل طور پر تباہ ہوئےاور پنجاب میں بھی بارشوں کا بہت سخت اثر ہوا،سندھ بھی کسی حد تک متاثر ہوا۔وزیر اعظم نے کہا کہ اسی طرح دہشت گردی کے خلاف ملک بھر بالخصوص بلوچستان اور کے پی میں جو دن رات قربانیاں دی جا رہی ہیں، ہمارے افسر، جوان اور شہری شہید ہو رہے ہیں۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے ان کیلئے دعائے مغفرت کرائی۔

آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات :کئی سو ارب روپے کا قومی خزانہ کو فائدہ ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بجلی کے محکمہ میں جو انقلابی تبدیلیاں لائی گئی ہیں،اس حوالے سے پوری کابینہ کو بریفنگ دی جائے،یہ ایک انقلابی کام ہوا ہے،اس میں وزیر توانائی سردار اویس لغاری، سیکرٹری اور ان کی پوری ٹیم، ٹاسک فورس جن میں ہمارے چیئرمین نجکاری محمد علی اور ان کے دوسرے ممبرز نے بہت کام کیا ہے اور آئی پی پیز کے ساتھ جو مذاکرات ہوئے ہیں، اس میں ہمارے سپہ سالار اور ان کی ٹیم نے زبردست کاوشیں کیں، انہوں نے انتہائی کامیابی کے ساتھ مذاکرات کئے اور اس سے بھی کئی سو ارب روپے کا قومی خزانہ کو فائدہ ہوا۔ ڈسکوز کے حوالے سے اقدامات سے کئی سو ارب روپے کے نقصانات کی بچت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ یہاں موجود ہر وزیر دوسرے سے آگے نکلے، مجھے بہت خوشی ہو گی لیکن جب میں کسی ایک ادارے یا وزارت کی مثال یہاں پیش کر رہا ہوں تو دل سے کر رہا ہوں تاکہ آپ کی حوصلہ افزائی ہو، آپ بھرپور طریقے سے کام کریں اور ایک دوسرے سے کارکردگی میں آگے نکلیں،یہ ایک صحت مند مقابلہ ہوگا۔

لاہور ریلوے سٹیشن پر انقلابی تبدیلیاں،دل باغ باغ ہو گیا

وزیراعظم نے بتایا کہ گزشتہ روز انہوں نے لاہور ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا، میاں نواز شریف کی حکومت کے خاتمے کے بعد جب وہ ٹرین پر اسلام آباد سے لاہور گئے تھے تو مجھے آخری مرتبہ وہاں جانے کا موقع ملا، حنیف عباسی جس طریقہ سے لاہور ریلوے سٹیشن پر انقلابی تبدیلیاں لے کر آئے ہیں ، دل باغ باغ ہو گیا ، یہ ان کے چیئرمین، سیکرٹری اور ان کی پوری ٹیم کی کاوشوں کا نتیجہ ہے، ٹرین کے ٹکٹ کا نظام مکمل ڈیجیٹائز ہے،وہاں پرباقاعدہ ڈائننگ ہال بنایا ہے،عام مسافروں کے لئے ایئرکنڈیشنڈ کا نظام ہے،یہ کسی اشرافیہ کیلئے نہیں ،عام مسافروں کیلئے انہوں نے کیبنز بنائے ہیں جو بہت شاندار ہیں، وہاں پر ان کے عملہ نے یونیفارم پہنی ہوئی تھی،مجھے امید ہے یہ ماڈل پورے پاکستان میں ہر جگہ لاگو کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہاں پر استقبالیہ کابہت اعلیٰ نظام تھا اور باقاعدہ انتظار گاہیں بنائی گئی ہیں، چائے، کافی پیسٹریز، سنیکس وہاں دستیاب ہیں۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اللہ کرے یہ جو کل نمونہ دکھایا ہے اسی طرح پورے پاکستان میں یہ نظام ہو۔انہوں نے کہا کہ پوری کابینہ میرے لئے لائق احترام ہے،آج دنیا میں پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے اگر عزت دی ہے،حال ہی میں پاکستان نے کنونشنل جنگ جیت کر دنیا کو حیران کردیا ہے،اللہ نے ملک کو عزت بخشی،پوری قوم متحد ہوئی،فیلڈ مارشل نے فرنٹ سے قیادت کی جبکہ پاک فضائیہ نے کمال کر دکھایا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ امریکہ کا کامیاب دورہ کرکے واپس لوٹے ہیں،انہوں نے امریکی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات کی،فرانس اور سعودی عرب کی غزہ پر مشترکہ کانفرنس میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی اور بھرپور آواز اٹھائی،غزہ میں اسرائیلی محاصرہ اور ظلم قابل مذمت ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ این ڈی ایم اے کے چیئرمین کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر دو کنسائنمنٹس اردن اور مصر کے راستے غزہ پہنچائی جائیں۔وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں مظالم فوری بند ہونے چاہئیں، ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان اس بارے میں اپنا بھرپور مؤقف پیش کرے گا،یہاں مظالم فوری بند ہونے چاہئیں، اس سلسلے میں آواز اٹھانے والے ممالک کے ساتھ مل کر بھرپور مؤقف دیں گے،پاکستان کی طرف سے ایک توانا آواز بلند کریں گے۔

  • Related Posts

    ایپکا یونٹ ڈی سی آفس ملتان کے انتخابات 27-2025ء: اتفاق اور شاہین گروپ مدمقابل۔امیدواروں کی حتمی فہرست جاری۔قیصر عباس اور اعظم زیدی صدارت کے امیدوا

    : محمد ندیم…

    جامعہ قاسم العلوم گلگشت میں تربیتی کنونشن کی تیاری مکمل ۔ جمعیت علمائے اسلام ملتان کے قائدین کی پریس کانفرنس

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *