پنجاب میں بلدیاتی الیکشن دسمبر میں متوقع٬ لوکل گورنمنٹ بل 2025ء منظور٬ ڈپٹی کمشنر کو چیئرمین بنانے کی تجویز مسترد

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات
پنجاب میں نئے بلدیاتی انتخابات رواں برس دسمبر میں متوقع ہیں٫ پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے لوکل گورنمنٹ بل 2025ء منظور کر لیا٬ پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام متعارف کروانے کی تیاری شروع کردی گئی۔ڈپٹی کمشنر کو چیئرمین بنانے کی تجویز مسترد کر دی گئی ہے نئے بلدیاتی نظام کا بل پنجاب اسمبلی سے منظور کروایا جائے گا۔چیئرمین کمیٹی پیر اشرف رسول کے مطابق اب بل اسمبلی سے منظور ہو گا، پنجاب حکومت اس سال دسمبر میں بلدیاتی الیکشن کروانے کی خواہاں ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ بل کے تحت پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام متعارف کروایا جائے گا-

یونین کونسل میں سے وارڈ سسٹم ختم ، ایک یونین کونسل سے 9 ممبر منتخب ہوں گے

نئے لوکل گورنمنٹ بل کے تحت نئی حلقہ بندیاں ہوں گی، حلقہ بندیوں میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ الیکشن کمیشن کو مدد فراہم کرے گی۔چیئرمین کمیٹی کے مطابق یونین کونسل میں سے وارڈ سسٹم ختم ہو جائے گا، ایک یونین کونسل سے 9 ممبر منتخب ہوں گے، منتخب ہونے والے ممبرز کو ایک ماہ میں سیاسی جماعت میں شامل ہونا ہو گا، 9 منتخب ممبرز اپنا چیئرمین اور وائس چیئرمین خود منتخب کریں گے، 9 منتخب ممبرز ریزرو سیٹوں کے ممبرز کا بھی انتخاب کریں گے۔

مرحلہ وار 6 ماہ کے لئے ہر مقامی حکومت کا ہیڈ ضلعی کمیٹیوں کا چیئرمین ہو گا

پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ کی تجویز پر ڈی سی کو ضلعی کمیٹیوں کا چیئرمین بنانے کی متنازع شق میں تبدیلی کر دی گئی ہے، اب ضلعی کمیٹیوں کے چیئرمین عوامی نمائندے ہوں گے، ڈی سی بھی شریک چیئرمین ہوں گے۔اس سے پہلے حکومت پنجاب نے لوکل گورنمنٹ بل 2025ء میں ضلعی کمیٹیوں کا چیئرمین ڈی سی کو تعینات کرنے کی تجویز دی تھی، ترمیم پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ کی متفقہ تجویز پر کی گئی۔بل کے مطابق آبادی کے حساب سے سب سے بڑی مقامی حکومت کا ہیڈ 6 ماہ کے لئے ضلعی کمیٹیوں کا چیئرمین ہو گا، 6 ماہ بعد آبادی کے حساب سےدوسری بڑی مقامی حکومت کا ہیڈ ضلعی کمیٹیوں کا چیئرمین ہو گا، مرحلہ وار 6 ماہ کے لئے ہر مقامی حکومت کا ہیڈ ضلعی کمیٹیوں کا چیئرمین ہو گا، کسی مقامی حکومت کا ہیڈ نہ ہونے کی صورت میں اگلے ضلع کو مدنظر رکھا جائے گا۔پنجاب اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ میں مجوزہ بل پر ہر ہفتے شق وار بریفنگ جاری ہے، بل منظوری کے لئے اسمبلی اجلاس میں پیش کیا جائے گا، بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔

  • Related Posts

    جمہوریت کی پامالی اور عوام کے حق پر ڈاکہ مزید برداشت نہیں:حافظ نعیم الرحمان امیر جماعت اسلامی کی ملتان میں پریس کانفرنس

    : محمد ندیم…

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں پاکستان کا غزہ بارے مضبوط اصولی مؤقف پیش کرنے کا فیصلہ ـ وزیر اعظم کی بجلی ۔ریلوے منصوبوں کی ستائش

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *