44

سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب

 

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

عمران خان کے نامزد کردہ سہیل آفریدی کو خیبر پختونخوا کا نیا وزیر وزیر اعلیٰ منتخب کر لیا گیا٬ اپوزیشن نے اجلاس کی کارروائی کا بائیکاٹ کیاـ145 نشستوں پر مشتمل صوبائی اسمبلی کے ایوان میں93 ممبران نے سہیل آفریدی کے حق میں ووٹ کاسٹ کیا٬ وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے 73 ممبران کا اعتماد ضروری تھا ٬ مستعفی وزیر اعلیٰ کو ڈیڑھ برس پہلے93 ممبران اسمبلی نے قائد ایوان چنا تھا تاہم تین ووٹ کم ہونے کے حوالے سے اپڈیٹ کیا جارہا ہے کہ وہ بیرون ملک کے دورہ پر ہیں٫

دوسری جانب اپوزیشن کے بائیکاٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی کی طرف سے مستعفی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ بعض اعتراضات کے ساتھ وزیراعلی سیکریٹریٹ کو واپس بھجوا دیا ہے اور گنڈا پور کو ذاتی حیثیت میں15 اکتوبر کو پیش ہو کر استعفیٰ پر دستخط کی تصدیق کیلئے بولا گیا ہے ٬ اس لیے ایسی صورت حال میں کہ جب تک گنڈا پور کا استعفیٰ قبول نہیں کیا گیا تو نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب آئینی پیچیدگی ہو سکتی  ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں