: محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
ن لیگ کے رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے خیبر پختونخوا کے نئے وزیر اعلیٰ کو بھولا بادشاہ قرار دے دیا٬اپنے سوشل میڈیا پر پیشگوئی کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی کے سر سے اپنے عشق کا بھوت عمران خان خود اتار دیں گے۔
خواجہ سعد رفیق نے اپنی پیشگوئی میں مزید کہا کہ یہ کم بخت مڈل کلاسیے سیاسی کارکن اپنے لیڈر اور جماعت کے عشق میں لڑتے لڑتے تنِ تنہا تلوار سونت کرمخالف کی صفوں میں گھس جاتےھیں اور سب سے پہلے مارے جاتے ہیں اور اگر خوش قسمتی سے بچ کر واپس آ جائیں تو اپنے مار دیتے ہیں ٬ان غیر منظم اور نیم جمہوری جماعتوں میں سازشی جیت جاتے ھیں تلخ سچ بولنے والے نہیں ۔۔
اس لیے میں پیشگوئی کر رہا ہوں کہ مڈل کلاسیوں کو تھپکی لڑنے کیلئے دی جاتی ھے حکمرانی کے لئے نہیں ۔۔۔وقت آنے پر سہیل آفریدی صاحب کے عشق کا بھوت خود عمران خان صاحب ہی اتاریں گے۔
خواجہ سعد رفیق نے ماضی میں پی ٹی آئی کے زیر عتاب ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے ساتھ ایک ملاقات میں انہیں پارٹی سے فارغ کیے جانے کی بابت اپنے دلچسپ تبصرہ کا احوال بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ شیر افضل مروت کے ساتھ قومی اسمبلی کی بالکونی میں ملاقات ہوئی تو انہوں نے شیر افضل مروت سے کہا کہ آپ پارٹی اور عمران خان کیلئے بہت پر جوش ہیں ٬ یاد رکھنا عمران جیل سے باہر آتے ہی سب سے پہلے آپ کو تحریک انصاف سے باہر کردیں گے اور پھر بالکل ایسا ہی ہوا کہ شیر افضل مروت کو چند ماہ میں پارٹی سے باہر کردیا گیا٬ جب میری دوبارہ شیر افضل مروت سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے بولا کہ آپ نے درست کہا تھا لیکن عمران کے جیل سے باہر آنے سے پہلے ہی مجھے پارٹی سے آؤٹ اس لیے کردیا گیا کہ میں نے ان کی اہلیہ اور ہمشیرہ کے اختلافات میں کسی ایک کی طرف داری سے گریز کیا تھا