74

پیپلز پارٹی سے مرتے دم تک وفا کا ایک عہد ٬سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا انتقال

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

پیپلز پارٹی سے مرتے دم تک وفا کا ایک عہد ٬سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کر گئے٬ چار دہائیوں سے ہی پی پی سے وابستگی میں تلخ و شیریں یادیں سمیٹنے والے آغا سراج درانی تین مرتبہ سندھ کے وزیر٬دو مرتبہ سپیکر منتخب کیے گئے٬ طویل علالت کے باعث آغا سراج درانی کا کراچی کے ہسپتال میں انتقال ہوا۔دل کا عارضہ جان لے گیا

آغا سراج درانی سپیکر سندھ اسمبلی اور وزیر تعلیم سندھ بھی رہے،آغا سراج درانی ،بینظیر بھٹو شہید کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے۔صدر مملکت آصف زرداری نے آغا سراج درانی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی ان کے انتقال پراظہار افسوس کیا ہے۔صدر آصف علی زرداری نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ آغا سراج درانی نے جمہوری اقدار کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں