120

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات 2025 کے غیر حتمی نتائج: انڈیپنڈنٹ گروپ (عاصمہ جہانگیر گروپ) کے حمایت یافتہ صدارتی امیدوار ہارون الرشید کامیاب

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات 2025 کے غیر حتمی نتائج کے مطابق انڈیپنڈنٹ گروپ (عاصمہ جہانگیر گروپ) کے حمایت یافتہ صدارتی امیدوار ہارون الرشید نے کامیابی حاصل کر لی۔ ملک کے مختلف شہروں سے موصول ہونے والے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ہارون الرشید نے واضح برتری حاصل کی۔

لاہور میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے نتائج کے مطابق ہارون الرشید نے 629 ووٹ حاصل کیے، ان کے مدمقابل پروفیشنل گروپ کے امیدوار توفیق آصف نے 431 ووٹ حاصل کیے۔ صدارتی امیدواروں کے 6 ووٹ منسوخ ہوئے۔ہارون الرشید نے لاہور سے 198 ووٹوں کی برتری حاصل کی۔ رجسٹری میں کل 1066 ووٹ کاسٹ ہوئے، لاہور سے 1460 وکلا ووٹ ڈالنے کے اہل قرار دیے گئے تھے۔

ملک بھر میں 4379 وکلا ووٹ ڈالنے کے اہل تھے۔ انڈیپنڈنٹ گروپ کی کامیابی پر وکلاء نے احسن بھون اور دیگر رہنماؤں کو مبارکباد دی۔کراچی سے موصولہ نتائج کے مطابق ہارون الرشید نے 195 ووٹ حاصل کیے، جبکہ توفیق آصف نے 185 ووٹ لیے۔ ملتان میں کل 315 میں سے 256 ووٹ کاسٹ ہوئے، جن میں ہارون الرشید نے 135 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی، توفیق آصف کو 115 ووٹ ملے۔ ملتان میں 6 ووٹ مسترد کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں