48

جہانیاں میں عالمی سطح کی یونیورسٹی بنے گی ٬ انڈر پاس پراجیکٹ کی تاخیر کا نوٹس٬ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا چند گھنٹوں کیلئے جہانیاں آنا باعث رحمت بن گیا

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

جہانیاں میں عالمی سطح کی یونیورسٹی بنے گی ٬ انڈر پاس پراجیکٹ کی تکمیل میں تاخیر کا نوٹس٬ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا چند گھنٹوں کیلئے جہانیاں آنا باعث رحمت بن گیا

وزیراعظم سابق وزیر ٹرانسپورٹ و مسلم لیگ کے دیرینہ ساتھی عرفان ڈاہا کے انتقال پر تعزیت کیلئے خانیوال پہنچے تھے اور وہاں سے بذریعہ ہیلی کاپٹر جہانیاں کے مسلم لیگی قائدین کی خواہش پر جہانیاں کا بھی مختصر دورہ کیا خانیوال اور جہانیاں وزٹ کے دوران ملتان کے اہم ترین قومی اسمبلی کے حلقہ مخدوم رشید جہاں سے ہاشمی٬ قریشی گیلانی کے علاوہ و ڈوگر بھی منتخب ہو چکے ہیں ٬ سابق ممبر قومی اسمبلی عبدالغفار ڈوگر بھی ہمراہ تھےـب

…!!!وزیراعظم شہباز شریف کا جہانیاں میں خطاب

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان نے معاشی استحکام اور سفارتی کامیابیوں کی نئی مثال قائم کی ہے٬ گزشتہ ڈیڑھ سال میں دیوالیہ پن کے خطرے سے نکل کر معاشی استحکام کی راہ اختیار کی ہے، ملکی معیشت کے تمام اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں، حکومت شبانہ روز محنت کے ساتھ پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی جانب لے جا رہی ہے،

پاک فوج کے عظیم کارناموں اور پنجاب میں گڈ گورننس کو زبردست خراج تحسین

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پنجاب حکومت کی گڈ گورننس کو سراہا اور اپنی بھتیجی وزیر اعلیٰ کا نام لے کر کہا کہ مریم نواز اور ٹیم نے محنت، دیانت اور خلوص سے عوامی خدمت نئی مثال قائم کی۔پنجاب میں ٹرانسپورٹ، تعلیم، صحت اور سڑکوں کے منصوبوں کو عوامی ریلیف یقینی بنایا گیا ،پاکستان کو حالیہ دنوں میں بھارت کے خلاف دفاعی میدان میں عظیم فتح نصیب ہوئی، افواجِ پاکستان کی جرات، بہادری اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کا نتیجہ ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک افواج نے وطنِ عزیز کا دفاع یقینی بنایا٬دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو ملک کو شدید معاشی بحران اور دیوالیہ پن کا سامنا تھا،محنت، دیانت اور درست پالیسیوں کے نتیجے میں معاشی اشاریے بہتری کی طرف گامزن ہیں۔

پاکستان کی عزت ہے تو ہماری عزت ہے ، غزہ ٫ سعودی عرب ٬ اقوام متحدہ سمیت سفارتی سطح پر کامیابیوں کا خصوصی ذکر

وزیراعظم شہباز شریف نےغزہ ، سعودی عرب ٬ اقوام متحدہ سمیت سفارتی سطح پر کامیابیوں کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عزت ہے تو ہماری عزت ہے، آئیے مل کر پاکستان کو عظیم بنائیں۔سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں نئی گرمجوشی پیدا ہوئی ہے، سعودی قیادت نے پاکستان کے ساتھ مثالی تعاون کا اظہار کیا ہے، اقوامِ متحدہ میں صدر ٹرمپ، صدر اردوان، اور صدر عبدالفتاح السیسی سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی ،غزہ جنگ بندی کے لیے پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا،پاکستان نے امن اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے نمایاں کردار ادا کیا، جسے عالمی سطح پر سراہا گیا، غزہ میں جنگ بندی ایک بڑی انسانی خدمت ہے، اور پاکستان کو اس میں اپنا کردار ادا کرنے پر فخر ہے،

سیاست سے بالا تر ہو کر عوامی خدمت کا عزم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیاست سے بالا تر ہو کر عوامی خدمت کے جذبہ کا اظہار کیا اور کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کو اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی مفاد میں مل کر کام کرنا ہوگا،پاکستان کے خوابوں کو حقیقت بنانا ہے۔ہمیں دیانت، امانت اور محنت کے ساتھ دن رات کام کرنا ہوگا، پاکستان کی ترقی ہی سب کی کامیابی ہے، پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، پاکستان کی عزت ہے تو ہماری عزت ہے، آئیے، مل کر پاکستان کو عظیم بنائیں،سفارتی محاذ پر پاکستان نے کئی کا میابیاں سمیٹی ہیں جس کی تاریخ میں مثال  نہیں ملتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں