رنگوں بھرے ہندو برادری کے تہوار ہولی کی دورروزہ رسومات اور رنگا رنگ تقریبات کا آغاز۔ باہمی رواداری۔ رنجشیں بھلانے صلح جوئی کا پیغام ۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

رنگوں بھرے ہندو برادری کے تہوار ہولی کی دورروزہ رسومات اور رنگا رنگ تقریبات کا آغاز۔ اس دن کی مناسبت سے باہمی رواداری۔ رنجشیں بھلانے صلح جوئی کا پیغام دیا گیا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں منائے جانے والے ہولی کو بھارت اور نیپال میں قومی تہوار کا درجہ حاصل ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں جہاں ہندو برادری رہائش پذیر ہے وہاں ہولی کی مناسبت سے رنگوں بھرے پانی والی مٹکیاں توڑنے کی رسم ادا کی گئی اور پھر مردوخواتین بچے بزرگ جواں سب ایک دوسرے پر رنگ پھینکتے اور مل جل کر خوشیاں مناتے رہے۔ ہولی کے تہوار کے موقع پر رنگ پھینکنے کے دوران ہندو برادری میں باہمی رواداری صبر وتحمل اور محبت و خلوص کے جذبات کا اظہار بھی کیا گیا اقلیتی ہندو برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مختلف سیاسی سماجی تنظیموں اور اہم شخصیات نے بھی ہولی کے رنگا رنگ تقریبات میں شرکت بھی کی۔ موسم بہار کے آغاز پر رنگوں بھرے تہوار ہولی کی مناسبت سے ہندو گھرانوں نے اپنی مالی استطاعت کے مطابق خصوصی پکوان کا بھی اہتمام کیا۔

ہولی کی برصغیر سے ابتداء بدی پر نیکی کی فتح کا تہوار ۔ بھگوان کرشن کی خصوصی عبادت کا اہتمام۔

ہولی کی برصغیر سے ابتداء ہوئی اور اسے بدی پر نیکی کی فتح کا تہوار بھی کہا جاتا ہے اور اس موقع پر ہندو برادری نے مندروں میں بھگوان کرشن کی خصوصی پوجا کا بھی اہتمام کیا بھگوان کی مورتی کو رنگوں سے سجایا اور یہ پیغام دیا گیا کہ ہولی کا تہوار محض ایک دوسرے پر رنگ پھینکنے کا ہی تہوار نہیں بلکہ ہولی کا رنگوں بھرا تہوار برائی پر اچھائی کی فتح، موسم سرما کو الوداع اور بہار کو خوش آمدید کہنے کا تہوار ہے اور یہ دن ہندو برادری ہنستے کھیلتے ۔باہمی رنجش کو بھلانے۔ صلح جوئی میل جول بڑھائے رکھنے کا عزم کرتی ہے روٹھے عزیز و اقارب کو منانے کیلئے معافی مانگنے میں عار محسوس نہیں کی جاتی ہے فراخدلی کا اظہار بھی ہولی کے تہوار کا اہم مشن بتایا گیا ہے۔

ہولی کے تہوار کا پس منظر ۔ بادشاہ کی پرہلاد کو مارنے کی سازش ناکام ہونے کے جشن کی علامت۔

ہولی کے تہوار کا پس منظر یہ بتایا گیا ہے کہ ہولی کے تہوار کو ایک بادشاہ کی پرہلاد کو مارنے کی سازش ناکام ہونے کے جشن کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس سازش کا یہ حوالہ دیا گیا ہے کہ ایک بادشاہ اپنے بیٹے کو مارنا چاہتا تھا، اس لیے اس نے اپنی بہن ہولیکا کو بلایا۔ اس کے پاس جادوئی لباس تھا۔ 

یہ لباس پہننے والے کو آگ میں جلنے سے بچانے کی طاقت رکھتا تھا۔ بادشاہ نے اپنی بہن کو پرہلاد کے ساتھ جلتی ہوئی آگ پر بیٹھنے کا حکم دیا۔ اس کا خیال تھا کہ اس کی بہن کو جادوئی لباس کی آگ سے کوئی نقصان نہیں پہنچے گا اور پرہلاد جل کر ہلاک ہو جائے گا۔ 

لیکن نتیجہ اس کے برعکس نکلا پرہلاد جلتی ہوئی آگ سے بحفاظت باہر نکل آیا اور ہولیکا جل کر ہلاک ہو گئی اس نسبت سے ہولی رنگوں بھرے تہوار ہولی کو برائی پر نیکی اور نیکی کی فتح کی علامت کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔یہ تہوار دو دن تک منایا جاتا ہے۔ دوسرا دن، رنگ پنچمی ہولی کے تہوار کے اختتامی دن کو نشان زد کرتا ہے۔ہولی پر لوگ مختلف رنگوں کے ساتھ نظر آتے ہیں۔ وہ ایک دوسرے پر رنگ ڈالتے ہیں، گاتے ہیں، ناچتے ہیں۔ وہ بھگوان کرشن کی پوجا کرتے ہیں اور ان کی مورتی پر رنگ ڈالتے ہیں۔

ہولی کی تقریبات دو روز پر محیط۔

بہار کے موسم کی آمد پر منائے جانے والے ہندوؤں کے مذہبی تہوار ہولی کو ’رنگوں کا تہوار‘ بھی کہا جاتا ہے، ہولی کی تقریبات دو دن پر محیط ہیں، پہلے دن مختلف رسومات ادا ہوتی ہیں اور دوسرے دن رنگ بکھیرے جاتے ہیں، بچے اور بڑے ایک دوسرے پر رنگ پھینکتے ہیں۔

پاکستان بھر بالخصوص صوبہ سندھ کے علاقوں مٹھی، حیدرآباد، جیکب آباد، تھرپارکر میں ہولی کی تقریب میں ہندوؤں کیساتھ مسلم برادری کے افراد شرکت کر کے رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کا اظہار کرتے ہیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ہولی کے موقع پر تہنیتی پیغام ۔ محبت اور اچھائی کی علامت کا تہوار۔

ہندو برادری کے ہولی کے تہوار کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں پاکستان بھر میں ہندو برادری کو ہولی کے پرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ تہوار جو بہار کی آمد کا اعلان ، محبت اور اچھائی کی فتح کی علامت ہے، ایک متحرک توانائی کا احساس دلاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئی شروعات اور تجدید تعلقات کی مضبوطی کا جشن مناتے ہوئے یہ دن ایک مضبوط، زیادہ متحد قوم کی تعمیر کی اہمیت اور تمام شہریوں کی شمولیت کو اجاگر کرتا ہے، رنگوں کا یہ تہوار آپ کی زندگیوں کو خوشیوں، صحت کی کامیابیوں اور خوشحالی سے بھر دے۔

  • Related Posts

    ٹرمپ کے تازہ بیان کا ردعمل :ایشیاء کی چوتھی بڑی معیشت جنوبی کوریا کی نئی پالیسی کا اعلان۔ سپورٹ پیکج میں 23.25 بلین ڈالر کے مساوی 33 ٹریلین وان کا اضافہ

    محمد ندیم قیصر…

    پاکستان سے 150,000 تربیت یافتہ اور ہنر مند نوجوانوں کو بیلا روس بھیجا جائے گا; لائحہ عمل جلد ترتیب دیا جائے گا

    محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *