وفاقی محتسب نے سال 2024ء کی سا لا نہ رپورٹ جاری۔2 لاکھ 23 ہزار 198 شکا یات کے فیصلے۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے اپنے ادارے کی سا لا نہ رپورٹ برا ئے سال 2024ء جاری کردی ہے جس کے مطابق 2 لاکھ 23 ہزار 198 شکا یات کے فیصلے کیے گئے۔رپورٹ میں بتا یا گیا ہے کہ ادارے کو سال 2024ء کے دوران ریکارڈ شکایات موصول ہوئی تھیں جن کی تعداد2 لا کھ 26 ہزار372 تھی جو سال 2023ء کے مقا بلہ میں 17 فیصد زیا دہ رہیں۔سال 2024ء کے دوران2 لا کھ 23 ہزار 198 شکا یات کے فیصلے کئے گئے جو گزشتہ بر س کے مقا بلے میں 16 فیصد زیا دہ تھے۔ شکا یات میں یہ اضا فہ کھلی کچہریوں، تنازعات کے غیر رسمی حل کے پروگرام آ ئی آر ڈی اور سر کا ری دفا تر کے وزٹ جیسے اقدامات کا نتیجہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق 93.21 فیصد فیصلوں پر عملد رآ مد بھی ہو گیا ہے جس سے ظا ہر ہو تا ہے کہ یہ ادارہ عوام النا س کے لئے کتنا مفید اور مو ثر ہے۔

وفاقی محتسب کے دفاتر 25 شہروں میں قائم۔ تارکین وطن کیلئے ایئر پورٹس پر کاونٹرز۔

رپورٹ میں بتا یا گیا ہے کہ وفاقی محتسب کا ادارہ مظفر آباد آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور سا ہیوال سمیت ملک کے25 شہروں میں مو جود ہے جو عوام النا س کو ان کے گھر کی دہلیز پر مفت اور جلد انصاف فرا ہم کر رہا ہے اور حقیقتاً غریبوں کی عدا لت ہے۔ رپورٹ کے مطا بق بچوں کی فلا ح کے لئے کام کر نے کے ساتھ ساتھ یہ ادارہ بیرون ملک پا کستا نیوں کے مسا ئل کے حل کے لئے بھی کو شاں ہے اور اس مقصد کے لئے ادارے نے پاکستان کے تمام بین الاقوامی ہوا ئی اڈوں پر یکجا سہولیاتی مرا کز قائم کر رکھے ہیں، جہاں بیرون ملک پاکستانیوں سے متعلق تمام محکموں کے نما ئند گان چوبیس گھنٹے موجود رہتے ہیں اور شکا یات کا فو ری ازالہ کر تے ہیں۔

وفاقی محتسب کو موصول تارکین وطن کی 149,060 شکایات نمٹا دی گئیں ۔ رپورٹ

وفاقی محتسب کی رپورٹ میں تارکین وطن کو ریلیف دیئے جانے کا بھی ذکر کیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں کی سال 2024ء کے دوران 149,060 پاکستانیوں کے مسا ئل حل کئے گئے۔رپورٹ میں ایشین امبڈ سمین ایسو سی ایشن (اے او اے) میں وفاقی محتسب کے بھر پور کر دار کے با رے میں بھی بتایا گیا ہے کہ اے او اے کی صدارت بھی پا کستان کے پا س ہے اور اس پلیٹ فا رم سے ایشیا ء میں محتسب کے تصور کو اجا گر کر نے کی کو شش کی جا تی ہے۔

وفاقی محتسب کو سابق فوجی صدر جنرل ضیاء الحق کے دور میں 1983 کے صدارتی حکم کے ذریعے قائم کیا گیا۔

وفاقی محتسب، ایک سرکاری محکمہ ہے جو صدر جنرل ضیاء الحق کے دور میں 1983 کے صدارتی حکم I کے ذریعے تشکیل دیا گیا تھا۔ وفاقی محتسب کا اہم کام وفاقی حکومت کی کسی ایجنسی کی بدانتظامی کے ذریعے عوام کے ساتھ ہونے والی کسی بھی ناانصافی کی تشخیص، تحقیقات، تدارک اور اس کا ازالہ کرنا تھا۔

  • Related Posts

    وزیراعلیٰ پنجاب گندم پیکج کا اعلان ۔گندم کے ساڑھے پانچ لاکھ کاشتکاروں کو براہ راست گندم سپورٹ فنڈکے تحت 15ارب روپے کے فنڈز کی منظوری

    :محمد ندیم قیصر…

    ڈیرہ غازی خان اور ملتان کے درمیان شٹل ٹرین چل پڑی۔ ڈیرہ غازی خان میں افتتاحی تقریب۔ وفاقی وزراء حنیف عباسی اور اویس لغاری بھی شریک

    :محمد ندیم قیصر(ملتان)…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *