رمضان المبارک شروع ہوتے ہی نئے ملبوسات۔ جوتوں کی خریداری کا جو سلسلہ شروع ہوا تھا وہ چاند رات تک پورے جوبن پر پہنچ گیا۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

رمضان المبارک شروع ہوتے ہی نئے ملبوسات۔ جوتوں کی خریداری کا جو سلسلہ شروع ہوا تھا وہ چاند رات تک پورے جوبن پر پہنچ گیا ۔عید کے رنگ خوشیوں کے سنگ شہر ہو یا دیہات ہر چھوٹے بڑے بازار میں خوشیوں کے رنگ جھلک رہے تھے چاند رات کی مناسبت سے سب سے زیادہ رش کانچ کی رنگ برنگ چوڑیوں کے بازاروں میں رہا جہاں عارضی سٹال بھی سجائے گئے تھے کمسن بچیوں۔ لڑکیوں اور خواتین کی کلائیوں میں کھنکتی چوڑیوں کے پہناوے کے دلکش مناظر مناظر ہر سو قوس و قزح کے رنگ بکھیرے ہوئے تھے۔ مہندی بازاروں میں تل دھرنے کو جگہ نہ تھی۔ عید پر مہندی کی بڑھتی ہوئی مانگ سے اپنی عید کمانے کے لیے دیہاڑی داروں نے بھی گلی کوچوں اور بازاروں میں سڑک کناروں پر عارضی سٹال سجائے ہوئے تھے ۔مہندی اور رنگ برنگی چوڑیوں کا نرخ بھی آسماں کا چھو رہا تھا لیکن عید کی خوشیوں کو رنگ حنا کے جذبہ اور کلائیوں کو کھنکتی چوڑیوں سے سجانے کی خوشی میں عید نرخ کو یکسر نظر انداز کردیا گیا۔ مول تول میں سٹال والے ہی حاوی دکھائی دیئے۔میٹھی عید کی میٹھی خوشیوں میں میچنگ ملبوسات کی خریداری کو ترجیح دی گئی۔ خواتین کی درزیوں کے نخروں سے جان چھوٹی تو دوپٹوں کی رنگائی والوں نے بھی جی بھر کے تنگ کیا اور من مرضی کے ریٹ بھی وصول کیے۔

عید پر خصوصی پکوان ۔منہ میٹھا کرنے والے خصوصی آئٹمز کی خریداری کیک فروٹ آئٹمز کی تیاری ۔

عید کے پہلے دوسرے تیسرے روز گھروں میں کیا کچھ پکایا جانا ہے اس کا فیصلہ ہوتے ہی گھروں کی کچن سر براہ خواتین نے مردوں کے ہاتھوں میں سویوں ۔ شیر خورمہ۔ کھیر بنائی کسٹرڈ تیاری کے فوڈ آئٹمز کی فہرست تھما دی۔ دودوھ کے خصوصی آرڈر دے دیئے گئے۔ فروٹ چارٹ ۔ سموسہ پکوڑوں کے لیے بیسن ۔ میدہ۔ دہی چٹنی رائتہ کی تیاری کےانتظامات بھی چاںد رات سے پہلے پہلے کر لیے گئے۔ مٹھائی کیک تیار کرنیوالوں نے بھی عید پر منہ میٹھا کروائی کا خاصہ کمرشل کردیا۔چکن۔ بیف مٹن کی خریداری کو عید کے دن تک مؤخر کیا گیا۔ بچوں کو عیدی دینے کیلئے نئے نویلے کرنسی نوٹ اکٹھے کرنے کیلئے بنکوں پر رش رہا۔عید کے پہلے تینوں دن پارکوں سمیت دیگر تفریحی مقامات پر بھی فوڈ سٹالوں کی سجاوٹ کی گئی ۔ عید می مناسبت سے خصوصی آئٹمز خصوصی نرخنامہ کے ساتھ متعارف کروائے گئے ہیں پارکوں میں جھولوں کو بھی رنگ برنگی غباروں اور نقش و نگار سے سجادیا گیا ۔

سکیورٹی الرٹ ۔ پردیس والوں کی گھروں کو واپسی ٹرانسپورٹ مالکان کے من مانے نرخ۔

چاند رات سے عید ایام خاص کر عید اجتماعات کے موقع پر امن عامہ پر کڑی نظر رکھنے کیلئے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ پولیس انتظامیہ ۔ عسکری اور دیگر انتظامی ادارے بھی ہائی الرٹ رہے۔

عید کے موقع پر اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے کیلئے گھروں کو جانے والے مسافروں کا غیر معمولی رش بس ویگن جنرل بس سٹینڈز پر رہا اور ٹرانسپورٹ والوں نے بھی اوور چارجنگ ۔ اوور لوڈنگ کی حد کردی۔ محکمہ ریلویز نے بھی خصوصی عید ٹرین روانہ کیں۔

  • Related Posts

    وزیراعلیٰ پنجاب گندم پیکج کا اعلان ۔گندم کے ساڑھے پانچ لاکھ کاشتکاروں کو براہ راست گندم سپورٹ فنڈکے تحت 15ارب روپے کے فنڈز کی منظوری

    :محمد ندیم قیصر…

    ڈیرہ غازی خان اور ملتان کے درمیان شٹل ٹرین چل پڑی۔ ڈیرہ غازی خان میں افتتاحی تقریب۔ وفاقی وزراء حنیف عباسی اور اویس لغاری بھی شریک

    :محمد ندیم قیصر(ملتان)…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *