والدین کی خواہش پر سی ایس ایس کیا۔ ملتان میں گھر جیسا ماحول میسر۔ بلوچستان کی پہلی خاتون پولیس ایس پی کائنات اظہر کا ایس جی نیوز سپیشل میں اظہار خیال ۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

ملتان میں تعینات اعلیٰ خاتون پولیس افسر ایس پی کینٹ کائنات اظہر کا کہنا ہے کہ پولیس کی ملازمت ایک چیلنج سہی لیکن ڈسپلن اور پلاننگ کے ساتھ اس پیشہ وارانہ ٹاسک کو عوامی خدمت کا مشن سمجھ کے انجام دے رہی ہوں ۔ میزبان و ایس جی نیوز کی کرائم رپورٹر سدرہ فاروق کے مختلف سوالات کے جواب میں ایس پی کینٹ کائنات اظہر کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق بلوچستان سے ہے اور انہوں نے والدین کی خواہش کو پورا کرنے کیلئے پاکستان کی سول سروسز کا سب بڑا امتحان دیا اور اللہ تعالیٰ نے کامیاب فرمایا۔ میرا نام پولیس فورس کی اے ایس پی کی حیثیت سے منتخب ہوا تو مجھے یہ اعزاز حاصل ہوا کہ میں بلوچستان کی پہلی خاتوں پولیس افسر بن چکی ہوں کہ جو ایس پی کے عہدے پر ترقی پا چکی ہیں ۔ انہوں نے ملتان میں اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کے حوالے سے بتایا کہ وہ ملتان میں پہلے بھی فرائض منصبی انجام دے چکی ہیں اس کے علاوہ تونسہ شریف اور راولپنڈی میں بھی پولیس افسر تعینات رہی ہیں۔

ملتان میرا دوسرا گھر۔ منشیات فروشی کے اڈے۔ نو گو ایریاز مسمار کیے۔ غیرت کے نام پر اندھے قتل کا سراغ لگایا۔

ایس پی کائنات اظہر نے ملتان میں اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے جب ملتان میں پوسٹنگ ہوئی تو منشیات فروشی اور نو گو ایریاز کی گونج سنائی دی پھر اللہ کا نام لے کر ان کے ٹھکانے ختم کرنے کا عزم کیا اور موثر حکمت عملی سے منشیات فروشی کے اڈے مسمار کیے ان منشیات فروشوں کے بنائے ہوئے “نوگو ایریاز “کا خاتمہ کیا اور عوام کیلئے ایک بار پھر ان راستوں کو راہگذر بنا دیا۔

انہوں نے اپنے کیریئر میں ہر اینٹی کرائم مشن کو اہم قرار دیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایک خاتون کی مسخ شدہ لاش کا مقدمہ ٹریس کرنا ایک چیلنج ضرور بنا مگر پھر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے یہ اندھا قتل نہ صرف ٹریس کر لیا بلکہ قتل میں ملوث ملزمان کا بھی سراغ لگا لیا اور ان کی گرفتاری بھی عمل ۔یں لائی گئی اور یہ قتل غیرت کے نام پر قتل پایا گیا۔

معاشرے کو کرائم فری بنانے کے حوالے سے ایس پی کائنات اظہر کا کہنا تھا کہ ہر جرم کے پس منظر میں غربت اور بیروزگاری کے محرکات ملتے ہیں اس کے علاوہ جرائم سے پاک معاشرہ کے مشن کو کامیاب بنانے کیلئے معاشرہ کے ہر فرد کا اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہو گا۔

معلوماتی نیٹ ورک بنانے کیلئے مرد افسران جیسا ماحول نہ سہی لیکن عوام سے براہ راست معلومات کے حصول کا کامیاب نیٹ ورک میسر۔

سی ایس ایس اعلی پولیس افسر کی حیثیت سے ہر خاندان کے نام اپنے پیغام میں ایس پی کینٹ کائنات اظہر کا کہنا تھا کہ خواتین اپنی فیملی سپورٹ کے ذریعے ہی معاشرے میں اپنا اہم کردار ادا کرسکتی ہیں خواتین جو کہ پاکستان کی مجموعی ابادی کا ففٹی پلس حصہ ہیں انہیں اپنے سماجی اصول و ضوابط کے مطابق معاشرہ کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کا ماحول میسر انا چاہیے۔

ایک پولیس افسر کی حیثیت سے معاشرے سے معلومات رسائی کا سلسلہ بنانے اور برقرار رکھنے کے نیٹ ورک بارے ایس پی کائنات اظہر نے کہا کہ اگرچہ مرد افسران کی طرح اوپن موومنٹ میسر نہیں ہے لیکن پھر بھی انہوں نے حالات کے مطابق اپنا معلوماتی نیٹ ورک تشکیل دے رکھا ہے۔

ایس پی کائنات اظہر نے عوام پر زور دیا کہ وہ حکومت کی اوپن ڈور پالیسی سے استفادہ کریں انہوں نے معاشرے کے ستائے ہوئے طبقات کو پولیس کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

  • Related Posts

    وزیراعلیٰ پنجاب گندم پیکج کا اعلان ۔گندم کے ساڑھے پانچ لاکھ کاشتکاروں کو براہ راست گندم سپورٹ فنڈکے تحت 15ارب روپے کے فنڈز کی منظوری

    :محمد ندیم قیصر…

    ڈیرہ غازی خان اور ملتان کے درمیان شٹل ٹرین چل پڑی۔ ڈیرہ غازی خان میں افتتاحی تقریب۔ وفاقی وزراء حنیف عباسی اور اویس لغاری بھی شریک

    :محمد ندیم قیصر(ملتان)…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *