تحمل۔ خدمت گذاری اور حکومت کی پالیسی پر عملدرآمد میرے پیشہ وارانہ مشن کے کامیاب اصول ۔کمشنر ملتان عامر کریم خان بنے ایس جی نیوز کے مہمان

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

کمشنر کا چارج سنبھالتے ہی شہر کے وزٹ پر چل پڑا۔ بھیس بدل کے نشتر ہسپتال کا وزٹ کر کے عوام کو درپیش مسائل کی حقیقی جھلک دیکھ لی۔ تحمل۔ خدمت گذاری اور حکومت کی پالیسی پر عملدرآمد میرے پیشہ وارانہ مشن کے کامیاب اصول ہیں۔

ملتان کے کمشنر عامر کریم خان ایس جی نیوز کے پروگرام “خصوصی مہمان ” میں گفتگو کے دوران اپنی نجی زندگی کے اہم پہلوؤں کو بھی شیئر کیا۔ پروگرام کے میزبان گوہر رحمان شیخ کے سوالات کے جواب میں کمشنر ملتان عامر کریم خان نے بتایا کہ بوریوالہ ان کا آبائی شہر ہے لیکن ملتان کے ساتھ تعلق واسطہ 1995 ء میں جڑ گیا تھا میں نے اپنے زمانہ طالبعلمی کے دو قیمتی سال ملتان میں گذارے اور جب مجھے ملتان میں چند برس پہلے ڈپٹی کمشنر تعینات کیا گیا تو شہر کیلئے کچھ کرتے ہوئے مجھے دلی خوشی محسوس ہوئی ۔ روائتی بیوروکریٹ کی بجائے عوامی بیوروکریٹ کی چھاپ کے بارے میں عامر کریم خان نے کہا کہ میرا شروع سے کام کا انداز عوامی رہا ہے اپنے ماتحت سٹاف کی رپورٹ کے ساتھ ساتھ میں خود بھی وزٹ کرتا ہوں اور ضرورت پڑے تو بھیس بدل کے بھی رات کو نکل پڑتا ہوں۔

نشتر ہسپتال کا بھیس بدل کے وزٹ کیا تو عوامی مسائل کی حقیقت کا اندازہ ہو سکا۔

کمشنر مقرر عامر کریم خان نے کہا کہ ملتان میں دوسری بار اہم پوسٹ پر تعینات ہوا ہوں ۔ ماضی میں ڈپٹی کمشنر بھی رہ چکا ہوں ان دنوں میں نے نشتر ہسپتال کا بھیس بدل کے دورہ کہا تھا اور چہرے پر ماسک لگا کے نشتر ہسپتال کے وارڈز میں گھومتا رہا اسی طرح اب کمشنر بننے کے بعد بھی اپنے دوست کی پرائیویٹ گاڑی پر نشتر پہنچا اور خفیہ وزٹ کے دوران مریضوں اور لواحقین کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہی حاصل کی پھر ایم ایس نشتر ہسپتال کو کال کر کے ان مسائل بارے آگاہ کیا اور فوری ریلیف فراہمی کی ہدایت کی۔

مریم نواز کا ستھرا پنجاب سب سے بڑا اہم ٹاسک۔

کمشنر ملتان عامر کریم خان نے ملتان میں اپنی پیشہ ورانہ ٹاسک کے حوالے سے بتایا کہ حکومت کا ہر عوام پراجیکٹ اپنی نگرانی میں مکمل کروانا میرا مشن ہے اور اس مشن میں میری سب سے پہلی ترجیح شہر کو صاف ستھرا بنانا ہے ۔

کمشنر تعیناتی کے 100 دن ۔ خود احتسابی کا عنوان۔ دوستوں کی گپ شپ محفل سجانے کا مشغلہ برقرار

کمشنر ملتان عامر کریم خان نے ملتان میں تعیناتی کے ابتدائی 100 سو دن کی کارکردگی رپورٹ کو انہوں نے اپنے اور ماتحت اداروں کیلئے ایک خود احتسابی تحریک قرار دیا ۔

شب و روز کی پیشہ وارانہ مصروفیات میں سے دوست احباب اور فیملی کیلئے وقت نکالنا پڑتا ہے یا وقت کو گھر اور دفتر میں پہلے ہی شیڈولڈ کیا ہوتا ہے ” کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ دوست احباب کیلئے محفل سجانے کا مشغلہ برقرار ہے اور اس محفل میں اپنے لڑکپن ۔ زمانہ طالبعلمی کے سنہری دور کو یاد کر کے خوب انجوائے کرتے ہیں۔ فیملی کے ساتھ تو وقت گزرتا ہے خصوصی تہوار پر فیملی کے ساتھ وقت گزارتا ہوں ۔ بچپن میں عیدی کا انتظار رہتا تھا اور خود نماز پڑھتے ہی عیدی دے کر خوشی محسوس ہوتی ہے ۔

  • Related Posts

    وزیراعلیٰ پنجاب گندم پیکج کا اعلان ۔گندم کے ساڑھے پانچ لاکھ کاشتکاروں کو براہ راست گندم سپورٹ فنڈکے تحت 15ارب روپے کے فنڈز کی منظوری

    :محمد ندیم قیصر…

    ڈیرہ غازی خان اور ملتان کے درمیان شٹل ٹرین چل پڑی۔ ڈیرہ غازی خان میں افتتاحی تقریب۔ وفاقی وزراء حنیف عباسی اور اویس لغاری بھی شریک

    :محمد ندیم قیصر(ملتان)…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *