
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
نامور صحافی شکیل انجم 15 ویں مرتبہ ملتان پریس کلب کے صدر منتخب ہو گئے۔ سائن ویز گروپ آف کمپنیز کے سی ای او آصف خان نیازی نے شکیل انجم کو مسلسل دوسری مرتبہ بلامقابلہ اور 15 ویں بار صدر منتخب ہونے پر مبارکباد اور پھولوں کا تحفہ پیش کیا اور کہا کہ آپ کی یہ بیمثال کامیابی صحافی برادری کی بے لوث خدمت گذاری کا منہ بولتا ثبوت ہے اور آپ یہ مشن جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ کے دور میں صحافی برادری کو سرکاری طور پر پلاٹ الاٹ ہوئے۔
اور آپ کی کوشش سے اقساط کی ادائیگی میں بھی ریلیف ملا صدر شکیل انجم نے تشکر بھرے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی صحافی برادری کے ممنوں ہیں اور ان شاءاللہ نئے جوش خروش اور جذبہ کے ساتھ خدمت گذاری جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ میں اپنے رب کا شکر گذار ہوں کی جس نے مجھے اس عزت سے نوازا ہے اور اپنی برادری کی شب و روز خدمت کا جذبہ عطا فرمایا ہے۔انہوں نے کہا پریس کلب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ آئی ٹی سنٹر بنایا جائے گا تاکہ جرنلسٹ کمیونٹی کو ڈیجیٹل میڈیا کی ضرورت کے مطابق خبر رسائی میں آسانی میسر آ سکے۔
شکیل انجم کا کہنا تھا کہ صحافت اور عوامی خدمت کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔
شکیل انجم کا کہنا تھا کہ صحافت اور عوامی خدمت کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور اپنی برادری کیلئے کوئی بھی عوامی فلاحی کام کرکے دلی روحانی خوشی محسوس ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ پریس کلب کے پلیٹ فارم سے ممبران کو فاطمہ جناح ٹاؤن کے جے بلاک میں پلاٹ الاٹ کروائے اب ایسے ممبران جن کے نام ابھی تک جرنلسٹ کالونی سکیم میں کوئی الاٹ نہیں ہو سکا اب ان کیلئے بھی نئی سکیم کے حصول مشن کیلئے کوشاں ہیں اور اس حوالے سے جلد خوشخبری ملے گی۔