کمشنر عامر کریم خاں نے عہدے کا چارج سنبھال لیا، ملتان ڈویژن کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کا عزم

گوہر رحمان شیخ (ڈیجیٹل ہیڈ)

:تفصیلات

ملتان: کمشنر عامر کریم خاں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرز اور دیگر محکموں سے بریفنگ لی اور کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان ڈویژن کی ترقی کا خصوصی ٹاسک سونپا ہے۔

کمشنر عامر کریم خاں نے ملتان کو اولیاء کرام کی دھرتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں تعیناتی ان کے لیے اعزاز کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان ڈویژن کے باسیوں کی خدمت کا عزم لے کر انہوں نے عہدہ سنبھالا ہے اور ڈویژن کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کمشنر آفس کے دروازے جائز کاموں کے لیے ہر خاص و عام کے لیے کھلے ہیں اور اوپن ڈور پالیسی کے تحت میرٹ پر شہریوں کے مسائل حل کرنا ان کی ترجیح ہوگی۔

عامر کریم خاں نے مزید کہا کہ کرپشن اور سرخ فیتہ کلچر کے خاتمے کے لیے مثالی اقدامات کیے جائیں گے اور عوامی خدمت کو اولین مقصد بنایا جائے گا۔

  • Related Posts

    شیر بند توڑنے کی تیاری مکمل٬لیکن کب ؟ ٹیکنیکل کمیٹی اور عوام بھی تقسیم: ایس جی نیوز ویب سائٹ خصوصی رپورٹ

    : محمد ندیم…

    گورنر خیبر پختونخوا کی ملتان آمد٬ سید یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ جشن میلاد النبی ریلی میں ش رکت٬ جشن میلاد ریلی باعث سعادت٬ چیئرمین سینیٹ کی ایس جی نیوز ہیڈ زاہد عباس ملک سے خصوصی گفتگو

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *