پنجاب بھر میں مون سون بارشوں اور آندھی کے دوران چار افرادجاں بحق اور چالیس زخمی ،سڑکیں ندیاں تالاب بن گئیں۔رکشے گاڑیاں بہنے لگیں۔ موٹر سائیکل خراب ۔ فیملیز پھنس کے رہ گئیں۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

پنجاب بھر میں مون سون بارشوں اور آندھی کے دوران چار افرادجاں بحق اور چالیس زخمی ہو گئے،سڑکیں ندیاں تالاب بن گئیں۔ رکشے گاڑیاں بہنے لگے۔ موٹر سائیکل خراب ہو گئے۔ فیملیز پھنس کے رہ گئیں ریسکیو پنجاب کی رپورٹ کے مطابق شدید زخمی افراد کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ،مرزا ورکاں میں چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق دو زخمی ہوئے،جاں بحق ہونے والوں میں دو سالہ ارحم، پانچ سالہ حرم شامل ہیں۔شیخوپورہ، شیش محل جنڈیالہ روڑ پر دیوار گرنے سے ایک بچہ زخمی،جھمکے گاؤں میں بانسوں سے بنی چھت گرنے سے دو افراد زخمی ۔نارنگ منڈی میں بھی چھت گرنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

وہاڑی۔ ڈیرہ غازی خان بھکر ۔راجن پور میں سولر پلیٹیں ۔دیوار ۔ چھت گرنے کے واقعات ۔اٹک میں فیملی پھنس کے رہ گئی۔

وہاڑی ڈیرہ غازی خان اور بھکر سے ریسکیو رپورٹ کے مطابق مون سون بارشوں اور آندھی کے دوران سولر پلیٹیں ۔دیوار چھت گرنےکے واقعات پیش آئے اٹک میں فیملی غیر معمولی موسمی حالات میں پھنس کے رہ گئی۔ وہاڑی کے ڈبلیو بی 23، مسلم ٹاؤن سٹاپ،19ڈبلیو بی اور 57ڈبلیو بی میں چھتیں اور دیواریں گرنے سے چار افراد زخمی ہوئے،چک ڈبلیو بی میں سولر پلیٹیں گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا،بھکر،لنک روڈما ہنی حیدر آبادسٹی منکیرہ میں دیوار گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا، ڈیرہ غازی خان،پیگ سٹی میں چھت گرنے سے تین افراد زخمی ہوئےاٹک،بابو چوک چونگی نمبر سات میں تیز بارش اور اربن فلڈنگ کی وجہ سے فیملی گھر میں پھنس گئی، جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوئے،ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد دینے کے بعد تمام افراد کو محفوظ جگہ پر منتقل کر دیا،راجن پور، کوٹلہ ملم میں سولر پلیٹیں گرنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

لاہور۔اوکاڑہ۔ ساہیوال اور سیالکوٹ میں چھتیں گرنے بائیک سلپ ہونے کے افسوسناک واقعات میں جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاعات ۔

ہربنس پورہ لاہور میں بارش کے باعث بائیک سلپ ہونے کی وجہ سے ایک شخص زخمی، نیو راوی پل میں بارش کے باعث گر کر ایک شخص زخمی ہوا،علی رضا آباد اور وحدت کالونی میں بائیک سلپ ہونے کی وجہ سے ایک،ایک شخص زخمی ہوا، نشتر کالونی لاہور میں چھت گرنے سے پچاس سالہ بشیر جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوئے۔ آشیانہ روڈ لاہور پر ٹی آر گارڈر کی چھت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا، اچھرہ گنج بخش چھت گرنے سے دو افراد زخمی ہو گئے۔ ریلوے سٹیشن لاہور کے قریبی علاقہ میں چھت گرنے سے دو سالہ زینب جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے۔ساہیوال کے علاقے اورنگ آباد، ال امن گارڈن نزد ریلوے لائن اور چک 81/5Lمیں ایک ایک شخص زخمی ہو گیااوکاڑہ کی مظفر کالونی 5/4L میں چھت گرنے سے 2 افراد زخمی چک چار ایل/ میں دیوار گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا۔سیالکوٹ کے علاقے چک گلاں ڈسکہ میں چھت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا

  • Related Posts

    بجلی چوری روکنے میں ناکامی اور بل ادا کرنے والوں پر ستم کا موضوع پاور ڈویژن میں بھڑک اٹھا۔

    : محمد ندیم…

    مون سون میں بجلی صارفین کی مشکلات دور کرنے کیلئے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت۔میپکو امتحانات کے نتائج جاری۔

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *