بارش اور آندھی سے 33 افراد جاں بحق ، 176زخمی۔گلیاں سڑکیں تالاب میں تبدیل۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

 بارش اور آندھی سے 33 افراد جاں بحق 176 ا زخمی ہوگئے۔ شدید زخمی افراد کو فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔13 افراد لاہور میں جاں بحق، 8 افراد فیصل آباد، 4 افراد پاکپتن، 3 تین شیخوپورہ و اوکاڑہ میں اور ننکانہ صاحب و ساہیوال میں ایک، ایک شخص جاں بحق ہوا۔مسلسل بارش سے گلیاں سڑکیں تالاب میں تبدیل ہو گئیں ۔

لاہور کے علاقے مرید وال گاؤں ٹھوکر نیاز بیگ میں چھت گرنے سے 5افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ مانگا، 55 سالہ عشرت زوجہ مانگا، 03 سالہ خدیجہ ولد فیصل,04 سالہ لطیفہ ولد فیصل, 35 سالہ رانی زوجہ فیصل شامل ہیں۔لاہور کی مشن کالونی رائیونڈ روڈ میں چھت گرنے سے 70 سالہ نسرین زوجہ فرید، 08 سالہ میرب ولد اسلم، 80 سالہ بشیر ولد ناطہ جاں بحق ، ایک شخص زخمی ہوا۔ مومن پورہ لاہور میں چھت گرنے سے 36 سالہ سلیم مسیح، 34 سالہ نصرت بی بی اور 14 سالہ ساحل مسیح جاں بحق ہوا۔لاہور کےکوٹ جمال پورہ رائیونڈ روڑ میں چھت گرنے سے 35 سالہ بشیر جاں بحق اور 3 افراز زخمی ہوئے ۔ پانڈوکی گاؤں لاہور میں چھت گرنے سے 60سالہ مینا بی بی جاں بحق ، 2 افراز زخمی ہوئےلاہور کی لاجپت روڑ شاہدرہ میں چھت گرنے سے 2 افراز زخمی ہوئے۔

فیصل آباد کے مختلف شہری و دیہی علاقوں میں چھتیں اور دیواریں گرنے سے 8 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

فیصل آباد کے رچنا ٹاؤن زم زم ٹیکسٹائل کے قریب چھت گرنے سے 50سالہ شمند علی اور 40سالہ ریاض بی بی جاں بحق ہوئے۔ فیصل آباد کےاحمد نگر میں چھت گرنے سے 17 سالہ نعمان اور 50 سالہ تارہ بیگم جاں بحق ہو گئے۔فیصل آباد کے چک نمبر 215 میں چھت گرنے سے 14 سالہ عدیل اور 50 سالہ نسرین بی بی جاں بحق ہو گئے۔ فیصل آباد کے چک جی بی میں چھت گرنے سے37 سالہ روحیل صابر جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ فیصل آباد کے چک جی بی میں چھت گرنے سے 45 سالہ عبدالرحمان جاں بحق ہو گیا۔فیصل آباد کےچک نمبر 534 اور چک نمبر 630 میں چھتیں گرنے سے 3 تین افراد زخمی ہوئے۔فیصل آباد کے اسلام پورہ، چک 224-آر بی ، چک 7 میں چھتیں گرنے سے2 دو افراد زخمی جبکہ شمس پورہ اور سلطان ٹاؤن میں ایک ایک شخص زخمی ہوا۔فیصل آباد کے احمد آباد اور چک416-جی بی تاندلیاں والا میں چھتیں گرنے سے2 دو افراد زخمی ہوئے۔فیصل آباد کےچک 420-آر بی ، چک 93-آر بی اور چک 441 میں چھتیں گرنے سے 2 دو افراد زخمی ہوئے۔فیصل آباد کے یاسر ٹاؤن ، باہمنی والا ڈچ کوٹ اور اقبال سٹیڈیم کے قریب چھتیں گرنے سے 2 دو افراد زخمی ہوئے۔فیصل آباد کے چک 170-آر بی میں چھت گرنے سے 3افراد زخمی ۔ چک 393-آر بی اور چک 396-آر بی میں چھتیں گرنے سے ایک ایک شخص زخمی ہوا۔فیصل آباد کے 420موڑ جڑانوالہ ، چک 76-آر بی ، چک نمبر 648 اور چناب گارڑن حسن نگر میں چھتیں اور دیواریں گرنے سے ایک ایک شخص زخمی ہوا۔

شیخو پورہ اور ننکانہ صاحب میں بھی مون سون تباہ کاریوں سے فضاء سوگوار۔

شیخوپورہ کے عثمان نگر میں 50 سالہ اجمل،جھمکے گاؤں میں 25 سالہ نغینہ اور فیروز وٹواں میں 65 سالہ بشیر احمد چھتیں گرنے سے جاں بحق ہوئے۔ شیخوپورہ کے نواں کوٹ گاؤں میں چھت گرنے سے 3 افراد زخمی جبکہ پرانا شہر بزدمسجد الحدیث اور احمد پورہ مرید کے میں چھت گرنے سے 2 افراد زخمی ہوئے۔شیخوپورہ کے ہاشم ٹاؤن ، نارنگ منڈی اور ایس پی چوک میں چھتیں گرنے سے ایک ایک شخص زخمی ہوا۔پاکپتن کے چک گوبند پور میں چھتیں گرنے سے 16 سالہ ذین علی اور 45 سالہ شرافت علی جاں بحق، ایک شخص زخمی ہوا۔ پاکپتن کے 27/ایس پی گوجرہ روڑ میں دیوارگرنے سے 18 سالہ زینب جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا۔پاکپتن کے 20/ایس پی ساہیوال روڑ میں دیوار گرنے سے 9 سالہ امان اللہ جاں بحق ہوا۔پاکپتن کے رکھ پل کے قریب چھت گرنے سے 4 افراد زخمی ہوئے ،چک 20/ایس پی میں چھت گرنے سے 4 افراد زخمی اور باری رکھ گاؤں میں بھی چھت گرنے سے 4 افراد زخمی ہوئے۔پاکپتن، کی آبادی غوث نگرمیں چھت گرنے سے 3 افراد، چک وڈال سنگھ میں چھت گرنے سے 2 افراد اور چک 4-ایس پی میں چھت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا ۔
پاکپتن کے فرید پور ڈوگرہ، پیر کاریاں ، چک بیدی اور جمال چوک کے قریب چھتیں گرنے سے ایک ایک شخص زخمی ہوا۔اوکاڑہ ، کے 25/2آر میں چھت گرنے سے40 سالہ اللہ دتہ جاں بحق ہوا۔اوکاڑہ کے ملکوں والی سبزی منڈی حویلی لکھا میں چھت گرنے سے 30 سالہ سلمان جاں بحق ہوا۔اوکاڑہ کے 52/5ایل میں چھت گرنے سے65 سالہ حبیب اللہ جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے۔اوکاڑہ میں چھتیں گرنے سے چک نمبر 6 میں 3افراد زخمی اور ڈھیرماں والا میں 2 افراد زخمی جبکہ 28/2ایل اور غفار کالونی میں چھتیں گرنے سے ایک ایک شخص زخمی ہوا۔اوکاڑہ کےچک 53/2ایل اور شیر محمد ٹاؤن میں چھتیں گرنے سے 4 چار افرادجبکہ ضلعی اوکاڑہ کے دیگر علاقوں میں چھتیں، دیواریں گرنے اور بارش کے باعث دیگر ایمرجنسیز میں 26 افراد زخمی ہوئے۔ ننکانہ صاحب کے انند پورہ گاؤں چک نمبر 51 میں چھت گرنے سے 65 سالہ صابر حسین جاں بحق ہوئے
ننکانہ صاحب کےشاہ کوٹ، چک نمبر 87 میر پور، عبداللہ روڈ شاہ کوٹ میں چھتیں اور دیواریں گرنے سے 2 دو افراد زخمی ہوئے۔ننکانہ صاحب کے جسیانی گاؤں باربرٹن روڑ، قلعہ عوان اور راجہ کالونی میں چھتیں گرنے سے ایک ایک شخص زخمی ہوا۔ننکانہ صاحب کے شاہ کوٹ چک نمبر11، بدوملی چک نمبر 113، نذیر پکا گاؤں اور چھوٹا پنڈت والا میں چھتیں اور دیواریں گرنے سے ایک ایک شخص زخمی ہوا۔

ساہیوال۔ مری۔ چنیوٹ۔منچن آباد ۔ بہاولنگر میں موٹر سائیکل گرنے ۔ کرنٹ لگنے کے واقعات میں انسانی جانی ضیاع ۔

ساہیوال کے نور شاہ میں چھت گرنے سے 50 سالہ شفقت جاں بحق ہوا۔ساہیوال کے چک نمبر 106/9ایل ، چک نمبر 5ایل اور چک نمبر 5ایل/70 میں چھتیں گرنے سے2 دو افراد زخمی ہوئے۔بہاولنگر ریلوے پھاٹک کے قریب 3 افراد ۔ منچن آباد، بستی کھرلاں والی اور ٹوبہ قلندر شاہ میں چھتیں اور دیوار گرنے سے ایک ایک شخص زخمی ہوا۔ منڈی بہاؤالدین، چھتیں گرنے سے قیسان گاؤں تحصیل ملکوال میں 4 افراد زخمی اور پھالیہ میں 2 افراد زخمی جبکہ محلہ شیراں والا ملکوال میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص زخمی ہوا۔

مری کے بارہ کھوہ میں موٹرسائیکل سے گر کر ایک شخص زخمی ہوا ۔گوجرانوالہ کے یوسف پورہ اور علی پور روڑ پر چھتیں گرنےسے ایک ایک شخص زخمی ہوا۔قصور میں چھتیں گرنے سے کھریپڑ گاؤں میں 6افراد ،پھولنگر میں 2 افراد جبکہ میر محمد گاؤں میں ایک شخص زخمی ہوا۔حافظ آباد،ڈھیلے والا اور مسجد علی ہجویری کے قریب چھتیں گرنے سے ایک ایک شخص زخمی ہوا۔ چنیوٹ کے چک نمبر 126 میں چھت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا۔

  • Related Posts

    حکومت نے مہنگائی کی ماری عوام پر چوتھا پٹرول بم گرا دیا ۔ دو ماہ میں مجموعی طور پر پٹرول نرخ میں 20 روپے سے زائد ہوشربا اضافہ۔

    : محمد ندیم…

    مون سون بارشوں اور آندھی دوران آسمانی بجلی گرنے ۔ بس وین پھسلنے چھتیں گرنے کے حادثات۔ 9 افراد جاں بحق اور 62 زخمی۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *