
: محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانون سازی کریں گے،سرکٹ ہاؤس ملتان میں ملک بھر سے آئے ہوئے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے سینیئر عہدیداروں سے ملاقات میں انہوں نے مدینۃ الاولیاء میں خوش آمدید کہتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان نے عالمی فورمز پر بھارتی بیانیہ غلط ثابت کیا٬ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا حملہ ناقابل برداشت، پاکستان نے صرف دفاعی جواب دیا، مشکل حالات میں صحافیوں نے ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی، انہوں نے ماضی کے پس منظر میں کہا فیک نیوز اور سنسنی خیز بیانیہ نے میڈیا کی ساکھ کو نقصان پہنچایا،۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بدترین سیلابی صورتحال کے دوران صوبوں٬ حکومتوں عوامی نمائندوں، پاک فوج ، انتظامیہ اور فلاحی تنظیموں کو امدادی سرگرمیوں پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ قومی یکجہتی اور مشترکہ کوششیں ہی سیلاب سے پیدا شدہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ہے، اس مشکل گھڑی میں مخیر حضرات، فلاحی تنظیمیں اور عوام آگے بڑھ کر سیلاب متاثرین کی مدد کریں،قوم ہمیشہ مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرتی ہے۔
انجمن اسلامیہ ملتان کی صد سالہ جشن میلادالنبی ﷺ تقریبات کے اہتمام بارے کہا کہ اس بار عید میلاد النبی ﷺ کا جشن سرکاری سطح پر بھی منایا جا رہا ہے۔