پاکستان پوسٹ کے زیر اہتمام بنیان المصوص معرکہ حق و ریونیو کی کارکردگی تقریب

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

پاکستان پوسٹ کے زیر اہتمام بنیان المصوص معرکہ حق و ریونیو کی کارکردگی تقریب منعقد کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے پوسٹ ماسٹر جنرل ساؤتھ پنجاب سرکل رائے سیف اللہ نے کہا کہ پاکستان پوسٹ ہمیشہ عوام کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ قومی جذبے کو فروغ دیتا ہے۔ انہوں نے ’’کلچر آف اپریسی ایشن‘‘ کے تحت پاکستان پوسٹ میگزین کی رونمائی بھی کی، جس میں ساؤتھ پنجاب سرکل کے پوسٹل ملازمین کی کارکردگی اور کامیابیوں کو نمایاں طور پر پیش کیا گیا ہے ۔

تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی، میڈم طاہرہ نجم (ایگزیکٹو ممبر، چیمبر آف کامرس)، ہنا چغتائی، پروفیسر ڈاکٹر طارق انصاری (سابق وائس چانسلر، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی)، شاکر حسین شاکر، عامر شہزاد صدیقی، محمد فاروق بھٹی (ایڈوائزر وزیرِ اعلیٰ پنجاب) اور ماہر تعلیم ڈاکٹر سلیم تونسوی نے بھی شرکت کی۔

پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی اور شاکر حسین شاکر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان پوسٹ اور ملتان سرکل کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔ اس موقع پر ’’معرکہ حق بنیان المرصوص‘‘ کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ پاک فوج کی تاریخ میں ایک یادگار باب ہے، جس میں بہادر سپاہیوں نے وطنِ عزیز کے دفاع میں جان کی بازی لگا کر بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور حق و سچ کی راہ میں شاندار فتح حاصل کی۔

پروفیسر ڈاکٹر طارق انصاری، ڈاکٹر سلیم توسوی، محمد اسحاق بلوچ سینیئر پوسٹ ماسٹر، عامر شہزاد صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا تعلیمی فروغ کے حوالے سے پاکستان پوسٹ کا کردار ایک انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس حوالے سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ذریعے پاکستان پوسٹ لاکھوں طالب علموں کو علم کی روشنی سے منور کر رہا ہے۔ بنیان المرصوص معرکہ حق میں پاکستان فوج نے ملکی دفاع کے لیے جان کی قربانی پیش کر کے بھارت کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔
اسسٹنٹ پوسٹ ماسٹر جنرل عارف خان نیازی نے ریونیو میں اعلی کارکردگی کے حامل ملتان سرکل کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے افسران کو تعریفی اسناد پیش کی تقریب میں پاکستان پوسٹ کی جانب سے یادگاری ٹکٹوں کی خصوصی نمائش بھی کی گئی، جس میں مختلف تاریخی و قومی مواقع پر جاری ہونے والے ٹکٹ شامل تھے۔ شرکاء نے ان نایاب اور دلکش ڈیزائن کے حامل ٹکٹوں کو گہری دلچسپی سے دیکھا اور پاکستان پوسٹ کی اس کاوش کو سراہا۔

پوسٹ آفس کے دیگر افسران میں محمد عارف خان نیازی (اسسٹنٹ پوسٹ ماسٹر جنرل)، احمد نواز خان (اکاؤنٹس آفیسر)، عاصمہ حفیظ (ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ، ملتان)، نبیلہ بشیر (ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ، بہاولپور) اور محمد ابو بکر خان(ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ، ایم ایس ٹی) نے خاور سعید پیرزادہ، چودری حبیب الرحمٰن، سہیل انور، شاہد ملک، محمد شاہد یوسف نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے دعا کی گئی، اور تمام شرکاء نے پاکستان پوسٹ کی خدمات اور عوامی رابطہ مہم کو سراہا۔تقریب میں مختلف اضلاع سے ائے پوسٹ افس کے افسران محمد اقبال خورشید، محمد شعبان، خرم بیزاد نقوی، محمد اقبال، راؤ شہزادنے  بھی شرکت کی۔

  • Related Posts

    گورنر خیبر پختونخوا کی ملتان آمد٬ سید یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ جشن میلاد النبی ریلی میں ش رکت٬ جشن میلاد ریلی باعث سعادت٬ چیئرمین سینیٹ کی ایس جی نیوز ہیڈ زاہد عباس ملک سے خصوصی گفتگو

    : محمد ندیم…

    خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا 1500 واں یوم ولادت مذہبی عقیدت و احترام اور یوم دفاع ملی جوش جذبہ بنیان المرصوص کے ساتھ منایا گیا٬ سیلاب زدگان کیلئے امدادی سرگرمیوں کا عزم

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *