مریم نواز کی پرائمری کلاس اور “میڈیا فلڈ رپورٹنگ” میں متاثرین کی طرف سے” کلاس”٬ خیمہ بستیاں ناقص انتظامات پر بھڑک اٹھیں

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ملتان میں سیلاب کی صورتحال کا خود جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا تو انتظامیہ کی طرف سے قاسم بیلہ خیمہ بستیوں کا وزٹ کروایا گیا٬ سیلاب زدگان خواتین کے ساتھ گپ شپ کے ماحول میں اور خاص کر کتابیں پڑھتے بچوں کے ساتھ”کلاس روم” کے ماحول میں مریم نواز خود بھی طالبہ بن گئیں یہ تصویر سرکاری طور پر جاری کی گئی کیونکہ مریم نواز کا چند گھنٹوں کا یہ وزٹ میڈیا فری رکھا گیا تھا لہذا میڈیا کے پاس سرکاری جاری کی گئی تصاویر کو اپنی کوریج کیلئے استعمال کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہ تھا٬ تاہم مریم نواز کے دورہ ملتان سے واپسی کے بعد میڈیا رپورٹس میں مریم نواز کے لگژری و سکیورٹی گاڑیوں کے پروٹوکول والی ویڈیوز ان کی خیمہ بستی دوری سے زیادہ وائرل ہوئیں ٬ اور میڈیا جو دیگر سیلابی علاقوں میں واٹر بوٹس میں حقائق جاننے کیلئے ہنگامی رپورٹس تیار کر رہا تھا ان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو سب اچھا کی سرکاری رپورٹ تو پیش کردی گئی لیکن عملی طور پر سیلاب متاثرین عین اسی وقت دہائی گلے شکوے کرتے رہے کہ انہیں سیلاب زدگان کی خیمہ بستیوں میں خیمہ ملا اور نہ کھانا پانی ٬ سیلاب نے دربدر کیا٬ ڈیجیٹل سوشل میڈیا کی ٹیموں کو اپنا دکھڑا سناتے ہوئے دو چار نہیں درجنوں متاثرہ خاندانوں کی خواتین آہ و بکا کرتی رہ گئیں کہ سرکاری افسران آتے ہیں مگر فوٹو سیشن ہوتے ہی تسلی دلاسہ دے کر چلے جاتے ہیں ٬ ہمارا کوئی پرسان حال نہیں ۔

شیر شاہ ٹول پلازہ روڈ پر بستی گاگراں کا زمیندارہ بند ٹوٹنے سے پانی سڑک پر آ گیا

دریں اثناء دریائے چناب کے سیلابی پانی میں طغیانی، منہ زور پانی حفاظتی بندوں سے ٹکرا گیا٬ سیلابی پانی اپنے ٹاپ لیول پر دریائے چناب سے گزرنے لگا
شیر شاہ ٹول پلازہ روڈ پر بستی گاگراں کا زمیندارہ بند ٹوٹنے سے پانی آیا٬  پانی کی سطح میں کمی متوقع ہے٬اس حوالے سے سرکاری بریفنگ کے مطابق دریائے چناب میں دونوں ریلے اپنے ٹاپ لیول پر مکمل استعداد میں چل رہے ہیں٬اگلے 12 گھنٹے میں دریائے چناب میں سیلابی ریلے کی سطح میں کمی متوقع ہے٬پانی کی سطح خطرناک حد تک نہ ہونے کے باعث بریچننگ کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا٬شہری علاقوں کو بچانے کیلئے چپے چپے پر سرویلینس ٹیمیں رپورٹنگ کررہی ہیں۔

  • Related Posts

    گورنر خیبر پختونخوا کی ملتان آمد٬ سید یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ جشن میلاد النبی ریلی میں ش رکت٬ جشن میلاد ریلی باعث سعادت٬ چیئرمین سینیٹ کی ایس جی نیوز ہیڈ زاہد عباس ملک سے خصوصی گفتگو

    : محمد ندیم…

    خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا 1500 واں یوم ولادت مذہبی عقیدت و احترام اور یوم دفاع ملی جوش جذبہ بنیان المرصوص کے ساتھ منایا گیا٬ سیلاب زدگان کیلئے امدادی سرگرمیوں کا عزم

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *