خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا 1500 واں یوم ولادت مذہبی عقیدت و احترام اور یوم دفاع ملی جوش جذبہ بنیان المرصوص کے ساتھ منایا گیا٬ سیلاب زدگان کیلئے امدادی سرگرمیوں کا عزم

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا 1500 واں یوم ولادت مذہبی عقیدت و احترام اور یوم دفاع ملی جوش جذبہ بنیان المرصوص کے ساتھ منایا گیا٬ سیلاب زدگان کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا٬چھ ستمبر کو دن کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے ساتھ خصوصی دعاؤں سے کیا گیا اسوہ حسنہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل پیرا ہونے کی خصوصی دعا مانگی گئی٫ دفاع وطن کیلئے اپنا تن من دھن نچھاور کرنے کا عزم کیا گیا

جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور یوم دفاع کی مناسبت سے ریلیاں اور بنیان المرصوص تقاریب کا انعقاد

 

جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور یوم دفاع کی مناسبت سے ریلیاں اور بنیان المرصوص تقاریب کا انعقاداور  چراغاں کیا گیا٬ ریلیوں میں حمد و نعت عقیدت و احترام کے ساتھ پڑھیں گئیں ٬ گلی گلی نگر نگر سے لبیک لبیک ۔ درود و سلام گونجتے رہے اور شرکاء بچے بوڑھے جوان سب شریک تھے پیغمبر اسلام کی جائے پیدائش کی مناسبت سے عرب صحراؤں کا عکاس ماحول بھی ریلیوں میں پیش کیا گیا

یوم دفاع کی مناسبت سے منعقدہ بنیان المرصوص تقاریب میں اپریل مئی میں بھارت کی مسلط کردہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے معرکہ حق ٬ سیاسی عسکری اور عوام کے اظہار یک جہتی کو ملی جوش و خروش کے ساتھ زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کی روشنی میں آزمائش سے دوچار سیلاب زدگان کی مالی امداد اور ریسکیو سرگرمیاں جاری رکھنے کا عزم کیا گیا اور اللہ تعالیٰ سے مصیبت مشکلات سے نجات دلانے کی خصوصی دعا بھی مانگی گئی۔

 

 

  • Related Posts

    گورنر خیبر پختونخوا کی ملتان آمد٬ سید یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ جشن میلاد النبی ریلی میں ش رکت٬ جشن میلاد ریلی باعث سعادت٬ چیئرمین سینیٹ کی ایس جی نیوز ہیڈ زاہد عباس ملک سے خصوصی گفتگو

    : محمد ندیم…

    مریم نواز کی پرائمری کلاس اور “میڈیا فلڈ رپورٹنگ” میں متاثرین کی طرف سے” کلاس”٬ خیمہ بستیاں ناقص انتظامات پر بھڑک اٹھیں

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *