
: محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
پنجاب کی سینئر وزیر نے سوشل میڈیا پر اپنی ٹرولنگ کا مثبت اثر لے لیا٬ ٬ملتان پولیس کے سربراہ سی پی اوصادق علی ڈوگر کو ڈانٹ ڈپٹ کے بعد شاباش دے دی ٬ جلال پور پیر والہ میں مختلف سرکاری محکموں کے سیلاب زدگان ریسکیو آپریشن کی براہ راست نگرانی کرنیوالی سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے ہر محکمہ کی وردی پرفارمنس کو بھی خراج تحسین پیش کیا ٬ میڈیا سے گفتگو اور سوشل میڈیا کیلئے اپنا خصوصی پیغام ریکارڈ کرواتے ہوئے مریم اورنگزیب نے اپنی قائد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی براہ راست سرپرستی اور سیلاب زدگان کی بستیوں کے ہنگامی بلکہ طوفانی وزٹ کی بدولت ہر شہر اور دیہات کی سرکاری منیجمنٹ الرٹ رہی اور متاثرین کو ریلیف پہنچانے کا مشن تیز رفتاری سے جاری رہا٬
سینئر وزیر پنجاب نے نجی کشتیوں کے مالکان کی اوور چارجنگ کی روک تھام کیلئے سرکاری نگرانی میں متاثرین کی نقل و حمل کے انتظامات کیے اور اس سلسلے میں ہر نجی کشتی میں ایک کانسٹیبل کی ڈیوٹی لگائی گئی اور معقول معاوضہ پر نجی کشتیوں کے ذریعے خاندانوں کو مال مویشی اور گھریلو سامان کے ساتھ سیلاب زدہ علاقوں سے محفوظ مقامات تک پہنچایا٬ رات گئے مریم اورنگزیب نے اپنے ریسکیو آپریشن پیغام میں ملتان پولیس کے سربراہ سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کا بار بار نام لیا اور کہا کہ وہ مجھ سے ڈانٹ بھی کھاتے رہے اور جانفشانی سے اپنے فرائض منصبی پیشہ وارانہ انداز میں انجام دیتے رہے ٬ واضح رہے کہ مریم اورنگزیب کی طرف سے سی پی او ملتان کی ڈانٹ ڈپٹ پر سوشل میڈیا پر پنجاب کی سینئر وزیر کو بھی اچھا خاصا ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا٬ جس کا مثبت ردعمل سامنے آیااور مریم اورنگزیب نے اپنے ویڈیو پیغام میں پیار بھرے انداز میں سی پی او کی ڈانٹ ڈپٹ اور ان کی انتھک محنت کا اعتراف بھی کیا ٬ پنجاب کی سینئر وزیر نے ریسکیو آپریشن میں شریک ہر محمکہ کے اہلکاروں اور افسران اور ہر محکمہ کی یونیفارم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شاندار وردی پرفارمنس کی بدولت جلال پور اور دیگر مقامات پر ریسکیو آپریشن مکمل ہوا ہے.
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب جو کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ہمراہ دو روز ملتان کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورہ پر آئی تھیں اور پنجاب کی سربراہ نے چند گھنٹے متاثرہ علاقوں میں گزارنے کے بعد مریم اورنگزیب کو جلال پور میں قیام کرنے اور اپنی نگرانی میں ریسکیو آپریشن مکمل کروانے کا ٹاسک سونپا تھا اس دوران سی پی او ملتان پولیس صادق علی ڈوگر کی طرف سے پنجاب کی اعلیٰ سیاسی قیادت کی موجودگی میں سکیورٹی کے پیش نظر ریسکیو آپریشن کے دوران سیلاب زدگان کی شناخت کرنا چاہی تو مریم اورنگزیب نے ناروا سلوک کا مظاہرہ کیا جس کے ردعمل میں انہیں سوشل میڈیا پر عوامی حلقوں کی طرف سے ٹرولنگ کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔