96

دریائے چناب میں ہیڈ محمد والا اورشیرشاہ پل کےمقام پرپانی کی سطح بتدریج کم لیکن متاثرین امداد کے منتظر

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

ملتان میں دریائے چناب میں ہیڈ محمد والا اورشیرشاہ پل کےمقام پرپانی کی سطح بتدریج کم ہورہی ہے ۔ تاہم ملتان کی دوتحصیلوں جلالپور, پیروالہ اورشجاع آباد میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، جلالپورپیروالہ میں بھی پانی کی سطح توکم ہوئی ہے لیکن متاثرین کی بھاری تعداد سرکاری و نجی اداروں سے مدد کے منتظرہیں اورہرطرف تباہی ہی تباہی پھیلی ہوئی ہے۔

دریائے چناب میں بڑے سیلابی ریلے کی جنوبی پنجاب میں تباہ کاریاں جاری ہیں ، ملتان کی تحصیل جلالپورپیروالہ ، شجاع آباد ، مظفرگڑھ کی تحصیل علی پورسمیت درجنوں چھوٹے بڑے مواضعات پانی کی لپیٹ میں ہیں۔

تحصیل علی پورکے قریب دریائے چناب میں ہیڈپنجند کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل کمی ہو رہی ہے پانی کی آمد و اخراج 5 لاکھ 75 ہزار 195 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے سو سے زائد مواضعات ذیرآب اگئے ہیں۔۔ علی پور شہر ڈوبنے سے بچ گیا ہے ۔۔ ڑھی شہر ۔چوکی گبول۔سیت پور خیر پورسادات خانگڑھ دوئمہ۔سلطان پور شدید متاثر ہوئے ہیں ۔

دریائے راوی ہیڈ سدھنائی کے مقام پانی سطح میں کمی جاری اس وقت پانی کی آمد و اخراج 50 ہزار کیوسک ریکارڈ کی جا رہی ہے، پانی کی سطح میں کمی تو جاری ہے تاہم دوسری جانب سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نظام زندگی ابھی بھی بری طرح متاثر ہے، آبادیوں اور فصلوں میں پانی ابھی موجود ہے جس سے سیلاب سے متاثرہ افراد کی ابھی تک اپنوں گھروں تک واپس ناممکن دکھائی دے رہی ہے۔

بہاولپور کے قریب علاقے فتو والی گوٹھ غنی سمہ سٹھ روڈ مکمل طور پر ستلج کے سیلابی پانی میں ڈوب چکی ہے سینکڑوں متاثریں بچے بزرگ خواتین سمیت بے یار و مدد گار کھلے آسمان اور ریلیف کیمپوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

اوچشریف کے قریب پانچ دریاؤں کے سنگم جنوبی پنجاب کے آخری بیراج ہیڈ پنجند پر انتہائی اونچے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے، مزید آبادیوں کوبچانے کیلئے شگاف کرنے کے 2پوائنٹ بنائے گئے ہیں۔

راجن پورمیں ہیڈ پنجند کا سیلابی ریلا دریائے سندھ کوٹ مٹھن کے مقام میں شامل ہورہا ہے جس کی وجہ سے اس وقت اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں