:محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے سوموار کے روز اپنے دورہ ملتان کے دوران چوک دولت گیٹ پر واقع دربار حضرت عظیم الدین شاہ گیلانی پرحاضری دی اور دعا کی اس موقع پر دربار کے سجادہ نشین مخدوم غلام مصطفی شاہ گیلانی نے ہائی کمشنر کا دربارعظیم الدین شاہ گیلانی پہنچنے پر ان کا استقبال کیا ان کے ہمراہ ممتاز عالم دین علامہ ڈاکٹر ارشد بلوچ درگاہ حضرت داؤد جہانیاں کے سجادہ نشین مخدوم شعیب اکمل ہاشمی ُغلام مرتضی گیلانی،علی محی الدین گیلانی،حسن محی الدین گیلانی،ارشد بخاری، سید احمد دین بخاری،مولانا ابوبکر عثمان الاظہری،مولانا عبدالقادر،مولانا ایاز الحق قاسمی صدر انجمن تاجران دولت گیٹ تنویر لنگاہ اور دیگر موجود تھے۔
آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نے دربار عظیم الدین شاہ گیلانی کے فن تعمیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملتان اولیاء اللہ کا شہر ہے اور میں اس شہر سے پیار کرتا ہوں میرا کئی بار ملتان آنا ہوا ہے لیکن دربار حضرت عظیم الدین پر حاضری کے بعد مجھے ذہنی اور قلبی سکون محسوس ہوا ہے آئندہ جب بھی ملتان آیا تو اس درگاہ کا دوبارہ دورہ بھی کروں گا اس موقع پر انہوں نے جامع القادریہ عظیمیہ کا بھی دورہ کیا اور مدرسے کے بچوں اور اساتذہ سے ملاقات کی جب مہتمم مدرسہ علامہ ڈاکٹر ارشد بلوچ نے آسٹریلوی ہائی کمشنرکو بتایا کہ مدرسہ میں بچے بچیوں کو الگ الگ دینی ودنیاوی تعلیم دی جاتی ہے تو انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا میں بھی ایسے کئی مدارس موجود ہیں جن میں بچے بچیوں کو الگ الگ تعلیم دی جاتی ہے انہوں نے اپنے سٹاف ممبران کے ہمراہ تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔