واپڈا انٹر یونٹ گولڈن جوبلی ہاکی ٹورنامنٹ لیسکو لاہور نے جیت لیا. میزبان میپکو ناقابل شکست پوزیشن کے ساتھ رنر اپ

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

واپڈا انٹر یونٹ گولڈن جوبلی ہاکی ٹورنامنٹ لیسکو لاہور نے جیت لیا. میزبان میپکو ناقابل شکست پوزیشن کے ساتھ رنر اپ رہی ۔ لیگ بنیاد پر کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں لیسکو اور میپکو دونوں ٹیموں نے کوئی میچ نہ ہارا تاہم زیادہ گول کرنے پر لیسکو لاہور کو ایونٹ کا چیمپئن قرار دیا گیا۔این ٹی ڈی سی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ میپکو ملتان کے کھلاڑی سہیل منظور کو ایونٹ میں ڈبل ہیٹرک کرنے پر ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔یہ مقابلے 21 جنوری سے 27 جنوری تک متی تل آسٹروٹرف ہاکی سٹیڈیم ملتان میں جاری رہے۔

ایونٹ کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے صدرواپڈا سپورٹس بورڈلاہور امداداللہ میمن نے کہا کہ پاکستان کی کھیلوں میں واپڈا کا نمایاں حصہ ہے۔ بیشتر قومی ٹیموں کے کھلاڑی واپڈا اور بجلی کمپنیوں سے وابستہ ہیں جو ہمارے لئے اعزاز ہے۔کامن ویلتھ گیمز، نیشنل چیمپئن شپ اور دیگر قومی مقابلوں میں واپڈا کی ٹیمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں اور اس وقت بھی واپڈا کے پاس 73گولڈ میڈلز ہیں۔ میپکوسپورٹس ایسوسی ایشن نے ہاکی ٹورنامنٹ کا بہترین طریقے سے انعقاد کیا جس پر صدر میپکو سپورٹس ایسوسی ایشن چوہدری خالد محمود، سیکرٹری حیدر عثمان اٹھنگل اور منیجر میپکو ہاکی ٹیم وسیم اختر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میپکو اور لیسکو ہاکی ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیاجس سے ہاکی کے شائقین کو اچھاایونٹ دیکھنے کو ملا۔ صدر میپکو سپورٹس ایسوسی ایشن چوہدری خالد محمودنے کہا کہ ہم نے بھرپورکوشش کی کہ ملک بھر سے آنے والی ہاکی ٹیموں کے کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کریں اور اس میں ہم کامیاب رہے ہیں۔ آسٹروٹروف سٹیڈیم کا ملتان میں قیام ایک تحفہ ہے اور اسی سٹیڈیم میں ٹیموں کو کھیلنے کا موقع ملا۔ ملتان اورلاہور کی ہاکی ٹیمیں ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہیں اور پوائنٹس برابر تھے تاہم گولز کی برتری کی وجہ سے لیسکو کی ٹیم نے پہلی اور میپکو ہاکی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ میپکو ہاکی ٹیم کے کوچ عبدالسعید کی کاوشوں اور ٹریننگ سے ٹیم رنراپ رہی۔ لیسکو کی ٹیم میں شامل قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سے مقابلہ سخت تھا لیکن میپکو نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ٹورنامنٹ میں ڈبل ہیٹ ٹرک کرنے اورسب سے زیادہ گولز کرنے کااعزاز بھی میپکو ہاکی ٹیم کے کھلاڑی سہیل منظور کے پاس رہا۔ قومی ہاکی ٹیم کے کوچ /اولمپئن شیخ عثمان نے خصوصی طورپر تقریب تقسیم انعامات میں شرکت کی۔ بعدازاں آل پاکستان واپڈا انٹریونٹ ہاکی ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر لیسکو (لاہور)، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی میپکو(ملتان) اور تیسرے نمبر پر این ٹی ڈی سی ہاکی ٹیم کو شیلڈز دیں۔ سیکرٹری میپکو سپورٹس ایسوسی ایشن حیدر عثمان منیجر،میپکوہاکی ٹیم وسیم اختر، سپورٹس آفیسر رضیہ سلطانہ اور کوچ میپکو ہاکی ٹیم عبدالسعید نے میپکو ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کوسراہا۔ صدرواپڈا سپورٹس بورڈلاہور امداداللہ میمن اور صدر میپکو سپورٹس ایسوسی ایشن چوہدری خالد محمود نے ٹورنامنٹ میں شریک میپکو، لیسکو، گیپکو، آئیسکو، فیسکو اور این ٹی ڈی سی کے سپورٹس آفیسرز کو بھی شیلڈز دیں جبکہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میپکو ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں رانا وحید اور دیگر کو کیش انعامات بھی دئیے گئے۔

  • Related Posts

    حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس پر محفل سماع کا انعقاد۔ زہد و تقویٰ کی راہ مل جائے تو مائل بہ توبہ انسان کو گوہر نایاب کا درجہ مل جاتا ہے: پیر سید یاسین گیلانی

    :محمد ندیم قیصر…

    وزیراعلیٰ پنجاب گندم پیکج کا اعلان ۔گندم کے ساڑھے پانچ لاکھ کاشتکاروں کو براہ راست گندم سپورٹ فنڈکے تحت 15ارب روپے کے فنڈز کی منظوری

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *