55

شکار پور ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی بوگیوں کو نقصان ٬ ملتان تا خانیوال سیکشن پر ٹرالی انسپکشن٬ اہلکاروں کی سرزنش

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

شکار پور ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی بوگیوں کو نقصان پہنچا٬ دوسری جانب ملتان تا خانیوال سیکشن پر ٹرالی انسپکشن کی گئی اور ناقص کارکردگی پر اہلکاروں کی سرزنش بھی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے ٹریک پر دھماکا سے جعفر ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں،4 مسافر زخمی ہو گئے٬ شکار پور کے قریب سلطان کوٹ کے مقام پر ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ جا رہی تھی، دھماکے سے کئی مسافروں کےزخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ہیں۔واقعہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ٹرینوں کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔پولیس کے مطابق دھماکا اُس وقت ہوا جب جعفر ایکسپریس سلطان کوٹ سٹیشن سے گزر رہی تھی، 4 مسافر زخمی ہوئے،جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ملتان تا خانیوال سیکشن ٹرالی انسپکشن ٬ ناقص کارکردگی پر اہلکاروں کی سرزنش

ڈی ایس ریلوے ملتان افتخار حسین نے ملتان سے خانیوال تک موٹر ٹرالی انسپکشن کی۔ انسپکشن کے دوران سیکشن پر واقع ریلوے سٹیشنوں کا ریکارڈ ، ٹریک کی فٹنس و الائنمنٹ سمیت لیول کراسنگ ،پلوں کو خصوصی طور پر چیک کیا گیا،ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن افتخار حسین نے سیکشن پر مسافروں کو دی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا اس موقع پر ریلوے ٹریک کے گیج کو بھی خصوصی طور پر چیک کیا گیا۔ ڈی ایس ملتان نے مختلف سٹیشنوں پر ٹرین آپریشن سے متعلق آپریشنل ڈاکومنٹس کو بھی چیک کیا اس موقع پر سٹیشن ماسٹرز، گیٹ مینوں سمیت دیگر سٹاف سے ٹرین آپریشن سیفٹی سے متعلق سوالات بھی کیے گئے اور ناقص کارکردگی پر اہلکاروں کی سرزنش بھی کی گئی دوسری جانب ڈویژنل اور اسسٹنٹ ریلوے آفیسرز بھی موٹر ٹرالی انسپکشن کے دوران ڈی ایس ریلوے کے ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں