71

گیت “گڈی توں منگوا پٹرول میں پواں دی آں ” سے بات ہوٹر والی گاڑی تک جا پہنچی٬ سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی میں تھیٹر سے اداکارہ کو بٹھا کر ساتھ لےجانیوالا بوکھلاہٹ کا شکار٬ وائرل ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

مقبول گیت “گڈی توں منگوا پٹرول میں پواں دی آں ” سے بات ہوٹر والی گاڑی تک جا پہنچی٬ سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی میں تھیٹر سے اداکارہ کو بٹھا کر ساتھ لےجانیوالا بوکھلاہٹ کا شکار٬ وائرل ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا٬ ملتان کے تھیٹر سے اداکارہ کو رات گئے نیلی بتی لگی سرکاری ہوٹر والی گاڑی میں ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے شخص نے جیسے ہی ڈرامہ کے اختتام پر معروف اداکارہ کو اپنے ساتھ والی فرنٹ سیٹ پر بٹھایا ہی تھا کہ ایک مقبول چینل کا رپورٹر اپنی کمرہ ٹیم کے ساتھ موقع پر آن پہنچا٬ کیمرہ مین نے دلچسپ سنسنی خیز صورتحال کی ویڈیو بنانا شروع کی تو تھیٹر سے باہر نکلنے والے شائقین کا بھی کار کے گرد جمگھٹا لگ گیا٬ موقع کی تاک میں کھڑے رپورٹر نے اپنا مائیک کار کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے شخص کی جانب بڑھایا ہی تھا کہ وہ سٹپٹا گیا اور رپورٹر کو انگلی گھماتے ہوئے سخت لہجے میں کیمرہ بند کرو بولنے اور دھمکانے لگا٬ جب بات نہ بنی تو رپورٹر کے سوال پر کہ فرنٹ سیٹ پر کون ہے کہ استفسار پر پہلے اپنی اہلیہ بتا دیا جب رپورٹر نے ایک معروف اداکارہ کا نام کر کہا کہ یہ تو فلاں اداکارہ ہے تو وہ آئیں شائیں بائیں کرنے لگا٬ موقع پر موجود اور تھیٹر ڈرامہ سے زیادہ دلچسپ صورتحال سے محظوظ ہوتے ہوئے شائقین کا رش بڑھتا دیکھ کر فرنٹ سیٹ پر بیٹھی ہوئی اداکارہ نے خود کو نیم لیٹنے کی کوشش کے ذریعے خود کو۔ چھپانے کی کوشش کی لیکن اس وقت تو لوگ اسے پہنچان چکے تھے٬ تماشہ بنتے ہوئے ہوٹر والی گاڑی کے ڈرائیور نے اپنا ہاتھ ہارن پر اور پاؤں گاڑی کی سپیڈ والے ایکسیلیٹر پر رکھ دیا٬ گاڑی کے سامنے لگے عوامی رش نے سائیڈ پر ہو کر اپنی جان بچائی اور کاربوالا گاڑی تیزی سے بھگاتا ہوا تھیٹر حدود سے نکل گیا٬

اس سنسنی خیز واقعہ بارے شائقین کے ردعمل کی صورت یہ چہ میگوئیاں کی جاتی رہیں کہ یہی ہوٹر والی گاڑی ایل ای بی 926 پہلے بھی متعدد بار ملتان کے تھیٹروں کی حدود میں دیکھی جاتی رہی ہے اور ہم یہی سمجھتے رہے کہ سرکاری افسر مانیٹرنگ ٹیم کے ہمراہ ڈرامہ چیک کرنے کیلئے آئے ہوئے ہیں لیکن یہ تو آج انکشاف ہوا کہ تھیٹر ڈرامہ سے زیادہ دلچسپ ڈرامہ تھیٹر کے اوپن ایئر میں رچایا جاتا ہے۔

دریں اثنا ء ایس جی نیوز ویب سائٹ کے رابطہ پر ہوٹر والی گاڑی کے ڈرامہ کو بریکنگ نیوز کی صورت روہی سمیت اپنے دیگر چینلز پر پیش کرنیوالے ملتان کے رپورٹر وسیم شہزاد نے تصدیق کی کہ والی گاڑی میں اداکارہ کو بٹھا کر ساتھ لے جانیوالا ڈرائیور کا یہ معمول تھا ٬ ایک تھیٹر کی انتظامیہ نے تو اپنی حدود میں داخلہ پر بھی پابندی عائد کر رکھی تھی ٫ روہی چھاپہ کے وقت واقعی اداکارہ گاڑی میں موجود تھی جس کا نام جویریہ خان ہے اور وہ جویریہ چوہدری کے نام سے بھی آج کل ڈرامے کر رہی ہے٬ اور گاڑی ڈرائیو کرنے والا ایک سرکاری محکمے کا افسر ہے ٬ اس سوال پر کہ سرکاری ڈیوٹی کے بغیر کیا سرکاری گاڑی پر ہوٹر لگا کر تھیٹر کی حدود سے اداکارہ کو بٹھا کر لے جانے قانونی ہے یا غیر قانونی رپورٹر وسیم شہزاد نے کہا کہ ہوٹر والی گاڑی بارے سنسنی خیز ویڈیو وائرل ہو چکی ہے جس سرکاری محکمہ کی اور جس افسر کے زیر استعمال یہ گاڑی ہے وہی شخص شوکاز نوٹس کی صورت میں جواب طلبیاں بھگتے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں