50

ڈپٹی کمشنر سٹیٹس پر بیوروکریسی میں تبادلے٬ وسیم حامد سندھو رحیم یار خان اور سید حسن رضا ملتان تعینات

 

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

سید حسن رضا کو ملتان میں نیا ڈپٹی کمشنر٬ پیشرو ڈی سی وسیم حامد سندھو کا رحیم یار خان تبادلہ کردیا گیا ہے٬ سید حسن رضا اس سے پہلے نارووال میں تعینات تھے٬ تاہم ان کا ڈی سی سٹیٹس برقرار رکھتے ہوئے انہیں اب ملتان کے نئے ضلعی انتظامی سربراہ ہونے کا اعزاز دیا گیا ہے٬ دوسری جانب وسیم حامد سندھو پچھلے چند برسوں کے دوران دوسری مرتبہ ملتان کے ڈپٹی کمشنر کے عہدہ پر تعینات تھے اور دونوں مرتبہ اپنی مدت ملازمت کے دوران وہ ضلع کی بہتری کیلئے اپنی صلاحتیں بروئے کار لاتے رہے تاہم رواں سال سیلاب کی بدترین صورتحال ان کیلئے سب سے بڑی آزمائش ثابت ہوئی ہے٬ ملتان کے نئے ڈپٹی کمشنر نے ملتان میں اپنی تعیناتی پر کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کی خدمت کیلئے ان کے دروازے کھلے رہیں گے۔

دریں اثناء پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق نے ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو کا تبادلہ رحیم یار خان کردیا ہے اور ان کی جگہ سید حسن رضا کو ڈپٹی کمشنر ملتان تعینات کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا کو ڈپٹی کمشنر ملتان تعینات کردیا گیا٬ ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان خرم پرویز کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہےاور محمد اشرف کو ڈپٹی کمشنر نارووال اور عمر عباس میلا کو ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں