57

سی سی ڈی سرچ آپریشن کے دوران پولیس مقابلہ : متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث ایک زخمی ڈاکو گرفتار ٬ دوسرا فرار

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

ڈکیتی , وہیکلز چوری ، راہزنی ، نقب زنی ، اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات میں ملوث ڈاکوؤں سے سی سی ڈی لودھراں کے پولیس مقابلہ میں ایک خطرناک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا٬
تھانہ کہروڑ پکا ضلع لودہراں کی حدود میں سی سی ڈی سرکل کہروڑپکا کی ٹیم مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کےلئے پاہی والا چوک پر موجود تھی کہ اسں دوران دو نا معلوم مسلح افراد موٹرسائیکل پر سوار بجانب پرانی چوکی کی طرف سے آتے ہوئے دیکھے گئے٬ سی سی ڈی کہروڑپکا پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو نامعلوم ملزمان نے جان سے مارنے کی نیت سے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کردی۔

پولیس نے اپنی حفاظتِ کے تحت جوابی کارروائی کی تو فائرنگ کے تبادلہ میں اور دوران سرچ آپریشن ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا٬ دوران تفتیش ڈاکو نے اپنا ذوالفقار علی عرف جیلو ولد صوبیدار قوم میئو سکنہ موضع گاہی ممڑ بتلایا۔ ملزم کے قبضہ سے 30 بور پسٹل گولیوں سمیت برآمد کر کیا٬ زخمی ملزم ذوالفقار علی کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا گیا جو ڈکیتی ، سرقہ وہیکلز ، راہزنی ، نقب زنی اور ناجائز اسلحہ سمیت 19 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ پایا گیا۔ ملزم کا ایک مسلح ساتھی موقع سے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر بجانب پرانی چوکی فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

دریں اثناء سی سی ڈی ملتان ریجن کے مطابق اداری کا عزم ہے کہ معاشرہ کو جرائم سے پاک کیاجائے ۔ ایک پرامن ، محفوظ اور خوشحال معاشرہ سی سی ڈی کا اصل ہدف ہے۔عوام کے جان و مال کا تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرنا سی سی ڈی کی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں