: محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
ملتان تا وہاڑی93 کلومیٹر طویل روڈ کو پنجاب کی پہلی ڈسٹ فری سڑک بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے وہاڑی تا ملتان روڈ پراجیکٹ کو جون 2026ء تک مکمل کر لیا جائے گا٬ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کے سڑک بحال پراجیکٹ کے سلسلے میں ملتان تا وہاڑی منصوبہ پر تیزی سے کام جاری ہے اور مقررہ مدت میں تکمیل کیلئے وہاڑی اور ملتان دونوں اضلاع کی طرف سے پراجیکٹ پر کام کا آغاز کیا گیاہے٬
ملتان ڈویژن کے کمشنر عامر کریم خان کو ٹاسک سونپا گیا ہے کہ وہ باقاعدگی سے نگرانی کو یقینی بنائیں اس سلسلے میں رپورٹ پنجاب حکام کو بھجوائی جا رہی ہے۔
دریں اثناء قائد اعظم انٹرچینچ تا واہگہ ٹورازم کوریڈور جون تک مکمل کر لیا جائے گا٬چیف منسٹر لوکل روڈ پروگرام 5251 کلومیٹر طویل کے2341 منصوبے دسمبر میں شروع اور جون تک مکمل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔