: محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
ت ح ر ی ک ل ب یک کے سربراہ سعد اور بھائی انس کہاں ہیں؟ پولیس کا واضح مؤقف سامنے آ گیا٬ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران
نے ان دونوں بھائیوں کے پولیس کی تحویل میں ہونے ٹی ایل پی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سعد پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد موقع سے کہاں گئے انہیں ٹریس کر لیا گیا٬ تاہم وہ ابھی تک پولیس کی تحویل میں نہیں ہیں
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واضح کیا کہ یہ بالکل پر امن لوگ نہیں ہیں امن عامہ کو کنٹرول کرنے کیلئے ڈیوٹی انجام دینے والوں پر براہ راست فائرنگ کی گئی ٬ 60 پولیس اہلکار تشدد کے باعث مفلوج ہو چکے ہیں ٬اس لیے امن عامہ کی خاطر ان نبرد آزما ہونے کے لیے ریاست نے آہنی ہاتھوں سے نبٹنے کا فیصلہ کیا۔
ت ح ر ی ک ل ب ی ک کی جانب سے کارکنوں کی ہلاکت کے دعوے پر ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ ان کی طرف سے ہر لمحے کی فوٹیج ہیں ٬ ہلاکتوں کے دعوے کے ثبوت میں ایک فوٹیج تو پیش کریں ۔انہوں نے کہا کہ یہ تماشہ پچھلے کئی برسوں سے لگا ہوا ہے کہ پر تشدد جتھے سڑکوں پر نکل آتے ہیں ٬ کیل والے ڈنڈوں ٬ پتھروں سے مسلح ہوتے ہیں٬ پولیس پر براہ راست فائرنگ میں بھی ملوث پائے گئے ٬ عوام سے سرکاری گاڑیاں چھیننے ٬ سرکاری نجی املاک کو نقصان پہنچانے اور جلاؤ گھیراؤ کی منفی سرگرمیوں کے بھی ثبوت ہیں٬ ان حالات میں پولیس کا محدود پیمانے پر ایکشن لینا مجبوری تھا۔