: محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
خوشیوں کا سفر غم میں بدل گیا٬ شادی میں شرکت کو جاتے خاندان کا رکشہ ہیوی ٹرک کی زد میں آ گیا٬ اڈا پل 14 پر المناک حادثہ پیش آیا۔
حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق تین زخمی،جاں بحق ہونے والوں میں چار کمسن بچیاں اور ایک خالہ شامل ہیں، جاں بحق بچیوں میں 11 سالہ بشریٰ 9 سالہ عجوہ 8 سالہ بختاور اور 6 سالہ حورین شامل ہیں٬ سالہ خالہ آسیہ بی بی بھی حادثے میں جان کی بازی ہار گئیں،متاثرہ ماں 35 سالہ رخسانہ کی چار بیٹیاں حادثے میں جاں بحق ہوئیں،رخسانہ اور دو سالہ بیٹا سبحان کی حالت تشویش ناک ہے،رخسانہ کے بھائی کے بیٹے کی شادی میں شرکت کے لیے ٹبہ سلطان پور جا رہا تھا،ایک ہی گھر میں کہرام برپا بستی بکل بیڑ سوگ میں ڈوب گئی٬ورثا میتیں گھروں کو لے آئے، نماز جنازہ صبح 11 بجے رہائش گاہ کے قریب ادا کیا جائے گا۔