
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کی عالمی تنظیم ویسٹ ورلڈ گروپ کی طرف سےپاکستان ٹیلیویژن ملتان مرکز کے جنرل منیجر محمد شیراز درانی کو بہترین انتظامی مہارت اور شعبہ خبر میں مثالی خدمات کے اعتراف میں ایکسیلینس ایوارڈ سے نوازا گیا۔لاہور میں ہونےوالی ایوارڈز کی تقریب میں پاکستان میں مختلف شعبوں میں پیشہ ورانہ اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پروفیشنلز کی خدمات کے اعتراف میں انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب میں فلم کے معروف ہدایتکار سید نور، اداکاروں غلام محی الدین، راشد محمود، عمران اشرف، گلوکار حامد علی خان اور ظہور لوہار سمیت فیشن، فن و ادب، ثقافت، تعلیم، صحت اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد میں بھی ایوارڈز تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر شیراز درانی نے ایکسیلینس ایوارڈ پاکستان ٹیلیویژن کے نام کرتے ہوئے کہا کہ میرے ادارے کے بہترین پروفیشنلز اور سینیئرز کی رہنمائی کی بدولت اس اعزاز سے نوازے جانے پر انہیں فخر ہے۔
جنرل منیجر پاکستان ٹیلیویژن ملتان سنٹر محمد شیراز درانی نے اپنا اعزاز اپنے وسیب جنوبی پنجاب کے نام کر دیا۔
جنرل منیجر پاکستان ٹیلیویژن ملتان سنٹر محمد شیراز درانی نے اپنا اعزاز اپنے وسیب کے نام کر دیا۔انہوں نے اپنے پروفیشنل کیریئر کے حوالے سے کہا کہ ان کا تعلق بہاولپور ڈویژن کہ تحصیل احمد پور شرقیہ سے ہے جہاں وہ 15 جون 1979ء کو پیدا ہوئے۔ اپنے آبائی علاقہ میں ہی ابتدائی تعلیم حاصل کی اور سی کامرس کے بعد بی کام کیلئے بہاولپور آگئے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے بی کام ۔ ایم اے میڈیا سٹڈیز اور ایم اے پولیٹیکل سائنس کیا۔
پاکستان ٹیلیویژن سے 19 برس کی وابستگی۔ ہائی پروفائل کوریج اور پی ٹی وی ورلڈ کیلئے بھی رپورٹنگ کا اعزاز
محمد شیراز درانی نے اپنے پروفیشنل کیریئر بارے بتایا کہ انہوں نے 2006ء میں ڈبل ایم اے کی ماسٹر ڈگری ایجوکیشن مکمل کی۔ اور پاکستان ٹیلیویژن لاہور سںنٹر کو بطور نیوز رپورٹر جوائن کیا ۔ دو سال بعد انہیں پی ٹی وی ملتان میں بیوروچیف تعینات کردیا گیا لیکن صرف دو ماہ بعد ہی ریڈیو پاکستان ملتان کے فورتھ فلور سے پی ٹی وی ملتان سنٹر کی نشریات کا آغاز ہو گیا۔
انہیں یہ اعزاز بھی حاصل ہوا کہ ملتان سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کی جنوبی پنجاب میں ہمہ قسم کی موت کی کوریج کی ہائی پروفائل اسائنمنٹ بھی دے دی گئی ۔سال 2010ء کے بدترین سیلاب کے دوران بھی میں نے شب و روز پاکستان ٹیلیویژن کیلئے رپورٹنگ کے فرائض انجام دیئے۔
پیشہ وارانہ کیریئر میں پروموشن کے حوالے سے بتایا کہ سال 2022ء میں انہیں گروپ 6 میں محکمانہ ترقی مل گئی اور اگلے ہی برس گروپ سیون ایگزیکٹو گروپ میں انہیں پروموٹ کردیا گیا۔ اللہ کے خاص کرم سے 20 دسمبر 2024ء کو مجھے جنرل منیجر پی ٹی وی ملتان سنٹر کے اعلیٰ ترین عہدے پر ترقی دے دی گئی انہوں نے کہا کہ میں اپنی محکمانہ ترقی اور عالمی تنظیم کی طرف سے ملنے والا ایکسیلینس ایوارڈ اپنے وسیب جنوبی پنجاب کے باسیوں عوام کے نام کرتا ہوں۔