فروری میں گرمی کا احساس میں اضافہ ہوتے بارش کے سرمائی سلسلہ نے جاتی سردی کو روک لیا ۔ پہاڑی علاقوں میں برفباری ۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

سردی کیلئے خاص فروری میں گرمی کا احساس میں اضافہ ہونے ہی لگا تھا کہ جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر میں بارشوں کے سرمائی سلسلہ نے سردی کی گرفت پھر مضبوط کردی۔ محکمہ موسمیات نے 19 سے 21 فروری کے دوران مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ بارش کا یہ سلسلہ میدانی علاقوں سے پہاڑی علاقوں تک پہنچا ہے اور مزید اگلے دو روز تک برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات، پشاور، چارسدہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور زیارت میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد اور ملتان کے مختلف حصوں میں شروع ہونیوالی بارش کےدوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا، پنجاب اور کشمیر میں بعض علاقوں میں ژالہ باری کا امکان بھی ہے۔

سیاحت حکام نے برفباری کے باعث مری، گلیات، ناران اور کاغان کی سڑکیں بند ہونے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا بھی خدشہ ہے۔ سیاحوں کو بارش اور برفباری کے دوران محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

دریں اثناء میدانی علاقوں میں بھی بدھ کو ہونے والی بارش نے رخصت ہوتی سردی کو پھر سے روک لیا ہے، وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے سرسبز درختوں سے دھول مٹی کو دھو ڈالا اور فضاء کو نکھار دیا۔ بدھ کے روز فضاء صبح سویرے سے سفید سیاہ بادلوں سے ڈھکی ہوئی تھی۔ جیسے ہی بارش شروع ہوئی تو ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا نے بھی ساتھ دیا اور سردی سردی کا احساس دلایا۔بارش کا سلسلہ اور سردی میں اضافہ اگلے دو تین روز برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

  • Related Posts

    حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس پر محفل سماع کا انعقاد۔ زہد و تقویٰ کی راہ مل جائے تو مائل بہ توبہ انسان کو گوہر نایاب کا درجہ مل جاتا ہے: پیر سید یاسین گیلانی

    :محمد ندیم قیصر…

    وزیراعلیٰ پنجاب گندم پیکج کا اعلان ۔گندم کے ساڑھے پانچ لاکھ کاشتکاروں کو براہ راست گندم سپورٹ فنڈکے تحت 15ارب روپے کے فنڈز کی منظوری

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *