
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیراہتمام دستکار خواتین کے ہاتھوں سے بنائی گئیں “ہماری داستان” مصنوعات کی کشش نے دیکھنے والوں کے دل موہ لیے ۔ لیڈیز کلب ملتان میں دو روزہ دستکاری مصنوعات کا افتتاح بیگم ناہید ذولفقار نے کیا۔ بیگم فرخ مختار بھی اس موقع پر موجود تھیں ۔ وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر مسز فرح ثاقب اور نائب صدر نادیہ وسیم نے مہمانان خصوصی کو بریفنگ پیش کی ۔ نمائش دیکھنے کیلئے فیملیزکا داخلہ مفت تھا۔ نمائش میں ہاتھ سے بنے ہوئے ملبوسات ۔ جدید فیشن ایسسریز۔ دلکش ڈیزائن والی جیولری۔ دستکاری ہنر کے شاہکار لیڈیز بیگ۔ بلیو پوٹری کے عکاس مٹی سے بنے ہوئے ڈیکوریشن پیس کے سٹالز پر پہنچنے والوں کے قدم جیسے جم کے رہ گئے اور وہ ہر باریک بینی سے شاہکار دستکاری فنون کو جانچنے کی جستجو میں دکھائی دیئے اور وہ موقع پر موجود ہنر مند خواتین سے دستکاری کی مصنوعات بارے سوال جواب کرتے رہے انہوں نے نمائش میں سجائی گئی ہوئی مصنوعات کی رعایتی نرخ پر خریداری بھی کی اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دستکاری مصنوعات جس نفاست کے ساتھ تیار کی گئی ہیں اور یہ منفرد ٹچ کی وجہ سے انمول ہیں اور منہ مانگے دام پر خریدنا بھی نفع کا ہی سودا تھا۔ مہمانان خصوصی بیگم ناہید ذوالفقار اور بیگم۔فرخ مختار نے کہا کہ نمائش میں مختلف ہنرمندی فنون کی سجاوٹ بھی قابل دید ہے جو کہ وومن چیمبر آف کامرس انڈسٹری کے منتخب عہدیداران کی سلیقہ مندی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔نمائش میں آئی ہوئی فیملیز کا کہنا تھا کہ ابھی تو انہوں نے رمضان المبارک کی مناسبت سے سحرو افطار کا بجٹ بنایا تھا لیکن “میری داستان ” میں ملبوسات جیولری اور میک اپ کے منفرد آئٹم دیکھ کر انہوں نے ماہ صیام شروع ہونے سے بھی پہلے عید کی شاپنگ شروع کردی ہے۔ وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی منتخب صدر فرح ثاقب اور نائب صدر نادیہ وسیم نے کہا کہ “میری داستان” دستکاری نمائش کے ذریعے خواتین ہنر مندوں کی حوصلہ آفزائی کی گئی ہے ہنر مند خواتین کا کہنا تھا کہ “میری داستان” نمائش کیلئے انہوں نے ہر طبقہ کی خواتین کے ذوق نظر کو پیش نظر رکھتے ہوئے مصنوعات تیار کی ہیں اور آج افتتاحی روز ملنے والی پذیرائی سے ہمیں ہماری محنت کا صلہ مل گیا ہے۔