کمشنر ملتان عامر کریم خان سکاؤٹس ایسوسی ایشن ملتان ڈویژن کے صدر بن گئے۔ حلف بھی اٹھا لیا ۔نوجوانوں کے سکاؤٹنگ ترغیب دینے کا اعلان

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

کمشنر عامر کریم خاں نے ڈویزنل صدر سکاؤٹ ایسوسی ایشن ملتان ڈویژن کا حلف اٹھا لیا۔جنرل سیکرٹری پنجاب سکاؤٹ ایسوسی ایشن طارق قریشی نے کمشنر عامر کریم خاں سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب کمشنر ملتان آفس میں منعقد ہوئی اس موقع پر کمشنر ملتان عامر کریم خان نے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے بانی پاکستان محمد علی جناح کا خصوصی ذکر کیا اور کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح پاکستان کے پہلے چیف سکاؤٹ تھے۔ اللہ کی اطاعت،ختم نبوت پر ایمان ،پاکستان سے وفاداری سکاؤٹ ایسوسی ایشن کے تین بنیادی جزو ہیں۔ اتحاد، ایمان، تنظیم کے بغیر کوئی ملک بھی ترقی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے سکاؤٹنگ کی جانب نوجوانوں ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی 64 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔

کمشنر عامر کریم نے مزید کہا کہ وطن عزیز کے نوجوانوں کو تفریح و تربیت کے مثبت مواقع فراہم کرنا ناگزیر ہے۔ اس لیے سکاؤٹ ایسوسی ایشن کو ڈویژنل و ضلع کی سطح پر فعال کرکے بڑی تعداد میں نسل نو کو شامل کیا جائے گا انہوں نے سکاؤٹنگ مشن اور ڈسپلن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ قومیں اپنی نسلوں کو زندگی گزارنے کے پریکٹیکل طریقے سکھاتی ہیں۔ہم نے سکاؤٹس ، گرلز گائیڈ اور دیگر فیلڈز کو دوبارہ اور جدید تقاضوں سے اہم اصول و ضوابط کے تحت فعال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں میں ایسی ایسوسی ایشن فعال کرکے مثبت معاشرے کی بنیاد رکھی جاسکتی ہےسکاؤٹنگ پر طاری جمود کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا جائے گا۔اس موقع پر کمشنر عامر کریم خاں کوسکاؤٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے سووینئر بھی دیا گیا۔

  • Related Posts

    حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس پر محفل سماع کا انعقاد۔ زہد و تقویٰ کی راہ مل جائے تو مائل بہ توبہ انسان کو گوہر نایاب کا درجہ مل جاتا ہے: پیر سید یاسین گیلانی

    :محمد ندیم قیصر…

    وزیراعلیٰ پنجاب گندم پیکج کا اعلان ۔گندم کے ساڑھے پانچ لاکھ کاشتکاروں کو براہ راست گندم سپورٹ فنڈکے تحت 15ارب روپے کے فنڈز کی منظوری

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *