
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
محکمہ زراعت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سیزن میں 33 لاکھ ایکڑ رقبہ پر کپاس کی کاشت مکمل ہو چکی ہے اور ملکی تاریخ میں پہلی بار ساڑھے8 لاکھ ایکڑ رقبہ پر کپاس کی اگیتی کاشت کا ہدف بھی حاصل کیا گیا ہے ملتان میں ماڈل ایگری کلچر مال کا تعمیراتی کام مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ گرین پاکستان انشیٹیو کے مطابق 15 اگست تک ماڈل ایگریکلچر مال کو مکمل طور پر فنکشنل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ کاشتکاروں کو ایک ہی چھت تلے زرعی سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک ارب 25 کروڑ روپے سے چار ایگری ماڈل ایگری مالز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ماڈل ایگری مالز ملتان بہاولپور ساہیوال اور سرگودھا میں قائم کیے گئے ہیں۔اس پروگرام کے دوسرے مرحلے کے دوران مزید 10 ماڈل ایگری مالز قائم کیے جائیں گے۔ ناگ شاہ چوک ملتان میں قائم کسان سہولت سنٹر کا افتتاح کیا جا چکا ہے۔ کپاس کاشت کی تحصیلوں میں 43 کسان سہولت سنٹرز قائم کئے گئے ہیں جہاں کاشتکاروں کو ایک ہی چھت تلے معیاری پیسٹی سائیڈز و سپرے مشینری رعائتی قیمت پر دستیاب ہوگی۔ محکمہ زراعت کے ذیلی حکام کو کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسان سہولت سنٹرز پر ریٹ لسٹ آویزاں کی جائے۔ کسان سہولت سنٹرز پرخریداری کرنے والے کاشتکاروں کا ڈیٹا روزانہ مرتب کیا جائے۔کسان سہولت سنٹرز کے ذریعے زیادہ سے زیادہ کاشتکاروں کو سہولیات فراہم کی جائیں۔