کراچی کے علاقے سولجر بازار میں دھماکے کے بعد عمارت گرنے کے واقعے میں زندہ بچ جانیوالی بچی نے قیامت خیز منظر بتادیا۔
سماء کے پوچھنے پر بچی کا کہنا تھا کہ ہم سب چیخ رہے تھے، دروازہ نہیں کھل رہا تھا، پھر ایسا لگا پوری بلڈنگ ہم پر آگری ہو۔
بچی نے کہا کہ دروازے کو کاٹ کر مجھے اور میری بہنوں کو بلڈنگ سے نکالا گیا۔
واضح رہے کہ واقعے میں 16 افراد جاں بحق اور دس سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔