سی پی او صادق علی ڈوگر کا مساجد میں نماز فجر کے دوران سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
ملتان(سدرہ فاروق)
ایس ایچ او تھانہ کینٹ سعید ملک، ایس ایچ او تھانہ جلیل آباد اظہر عباس گل اور دیگر افسران اس دوران ان کے ہمراہ تھے
ایس ایچ او تھانہ کینٹ سعید ملک نے رمضان المبارک کے دوران سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے سی پی او ملتان کو بریفنگ دی
انہوں نے کہا کہ مساجد میں تراویح کی نماز، سحری و افطار اور فجر کی نماز کے دوران مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے
تمام افسران وقتاً فوقتاً اپنے اپنے علاقوں میں ڈیوٹی چیک کریں اور ڈیوٹی پر موجود جوانوں کو بریف کریں
سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے ملتان پولیس کی طرف تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گئے ہیں
اور شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے گئے ہیں