
: محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
آرٹس کونسل میں سکلڈ ورکر کی پوسٹ پر سیاسی تقرری کروانے والا آصف قریشی تھیٹر ڈراموں کی مانیٹرنگ کرنیوالی ویجی لینس کمیٹی ہر بھاری پڑ گیا٬ یہاں تک کہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کروانے کی ہدایت کرنیوالی ویجی لینس کمیٹی کے سرکاری ممبران نے بھی اداکارہ ریمل شاہ کے ساتھ ریہرسل کے دوران آصف قریشی کے اخلاق سے گرے ہوئے جملوں پر چپ سادھ لی ۔ جس پر اداکارہ نے “ازخود نوٹس” لیتے ہوئے اسے جھاڑ پلا دی ۔
سٹارلٹ تھیٹر پر ریہرسل چیک کرنیوالی ویجیلینس کمیٹی کے دو ممبران عدنان نعیم اور آرٹس کونسل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ہمراہ آنیوالا تیسرا فرد آصف قریشی ان دونوں ممبران پر حاوی دکھائی دیا ٬اداکاراؤں سے ڈریسنگ کے معاملہ پر الجھتا لڑتا ہوا پایا گیا۔
آصف قریشی نےریمل شاہ کی ڈریسنگ پر بار بار اعتراض کرتے ہوئے یہاں تک اخلاق باختہ جملہ بول دیا کہ اس ڈریسنگ سے تو بہتر ہے کہ تم بغیر قمیض کے پرفارم کر لو۔ جس پر ریمل شاہ نے پہلے دونوں ویجی لینس ممبران کی طرف دیکھا لیکن ان دونوں کی طرف سے کوئی ایکشن نہ لیے جانے پر اس نے آصف قریشی کو کھری کھری سنا دیں اور شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آخر میرے ساتھ کیا دشمنی نکالی جا رہی ہے حالانکہ اسی ڈریسنگ کے ساتھ میں لاہور کے محفل تھیٹر پر پرفارم کر کے آئی ہوں ۔
تلخی مزید بڑھتی دیکھ کر ڈرامہ کے ہدایتکار یوسف کامران خود بھی گرین روم سے سٹیج پر آ گئے اور ریمل شاہ کا غصہ ٹھنڈا کیا۔