43

ٹماٹر سونے کا ہو گیا٬ فی کلو نرخ ڈالر سے بھی دو گنا مہنگا٬ بیوپاری نے ذمہ داری قلت پر ڈال دی

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

ٹماٹر سونے کا ہو گیا٬ فی کلو نرخ ڈالر سے بھی دو گنا مہنگا بکنے لگا٬ 5سو روپے کلو میں دستیاب ٹماٹر کے نرخ میں مزید اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے٬ٹماٹر کے نرخ میں ہوشربا اضافہ کی وجہ حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کا تسلسل بتایا جا رہا ہے ٬ جس کے باعث صوبہ کے مختلف علاقوں میں ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلات کے علاوہ سبزی کے کھیت کھلیان اور پھلوں کے باغات کو بھی نقصان پہنچا ہے٬

سیلاب اترنے کے بعد مختلف منڈیوں میں ٹماٹر کی سپلائی مکمل طور پر بحال نہیں ہو سکی ہے٬ 50 فیصد متاثر ہوئی ہے، جس سے مارکیٹ میں قیمتوں میں تیزی برقرار ہے۔

سیلاب سے قبل سو روپے سے کم فی کلو نرخ پر مارکیٹ میں عام دستیاب ٹماٹر کے نرخ پورے ملک میں کہیں بھی ساڑھے چار سو سے پانچ سو تک بیچا جارہا ہے٬سرکاری ریٹ سے بھی دو گنا زائد پر فروخت ہورہا ہے ، ایسے شہر جہاں ٹماٹر کی سرکاری قیمت 130 روپے سے 175 روپے فی کلو گرام تک مقرر کی گئی ہے لیکن وہاں کی مارکیٹ میں بھی ٹماٹر 450 روپے فی کلو گرام تک فروخت ہو رہا ہے۔

ٹماٹر کے بیوپاریوں نے مہنگائی کی ذمہ داری قبول کرنے کی بجائے ٹماٹر کی قلت پر ڈال دی اور یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ ٹماٹر سرکاری ریٹ سے زیادہ مہنگا تو ہمیں مل رہا ہے تو ہم خسارہ کیسے اٹھائیں !!..

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں