ملتان میں 20 برس کا انتظار ختم۔پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع

محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

ملتان میں 20 برس کا اںتظار ختم۔پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئیں۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت کے فول پروف انتظامات کر لیے گئے ہیں ۔ٹکٹیں ملتان کے 11 ٹی سی ایس سینٹرز پر دستیاب ہیں۔ دونوں ٹیسٹ میچز 17 سے 29 جنوری تک ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

دونوں ٹیسٹ میچوں میں فرسٹ کلاس (وسیم اکرم اور الٰہی برادران) اور جنرل (حنیف محمد اور مشتاق احمد) انکلوژرز میں شائقین کا داخلہ مفت ہوگا۔دونوں ٹیسٹ میچوں کے لیے، پی سی بی گیلری (انضمام الحق) کے ٹکٹ صرف 500 روپے میں فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹوں کی قیمت 150 روپے ہوگی جن میں فضل محمود اور عمران اسٹینڈز شامل ہیں۔دونوں ٹیسٹ کے لیے پریمیم انکلوژرز (جاوید میانداد اور ظہیر عباس) کے ٹکٹوں کی قیمت 100 روپے ہوگی۔۔

دونوں ٹیسٹ میچوں کے ٹکٹ ملتان میں ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز ہیں دستیاب ہونگے ٹکٹوں کی فروخت کیلئے ایریا آفس ۔قذافی چوک۔ گلگشت ۔مال روڈ ۔گلشن مارکیٹ ۔بوسن روڈ ۔ واپڈا ٹاؤن ۔ ممتاز آباد ۔ چونگی نمبر 1 ۔گارڈن ٹاؤن اور چوک رشید آباد پر سنٹرز بنائے گئے ہیں۔

  • Related Posts

    پاکستان کی پاور لفٹنگ سسٹرز میں سے ایک معروف نام اور پاور لفٹر سے ویٹ لفٹر بننے والی سائبل سہیل نے تاریخ رقم کردی۔ایشئن ویٹ لفٹنگ ماسٹرز گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون کھلاڑی بن گئیں۔

      :محمد ندیم…

    مشن بنیان المرصوص میں عظیم فتح۔ جیولین سٹار ارشد ندیم نے تازہ ترین عظیم اعزاز ایشیاء کا گولڈ میڈل پاک فوج کے نام کردیا

      :محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *