ہوم گراؤنڈ ملتان سٹیڈیم پر پہنچتے ہی سکون کا سانس لیا اور تین شکستوں کے بعد فتح کا کھاتہ کھول لیا۔ فرنچائز ملتان سلطان علی ترین

محمد ندیم قیصر (ملتان)

تفصیلات 

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطان کے مالک علی ترین نے کہا ہے کہ ہم نےاپنے ہوم گراؤنڈ ملتان سٹیڈیم پر پہنچتے ہی سکون کا سانس لیا اور تین شکستوں کے بعد فتح کا کھاتہ کھول لیا ہے۔ پہلے تین میچز یکے بعد دیگر ہوم ٹاؤن سے دور کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے شکست کھائی لیکن ابھی ہم لیگ سے باہر نہیں ہوئے ہیں۔ ملتان سٹیڈیم کے میڈیا سنٹر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی ترین نے مزید کہا کہ ابھی ہمیں ملتان سے باہر میچز بھی کھیلنا ہیں لیکن زیادہ میچز ملتان میں ہوں گے اور ہوم گراؤنڈ ہمارے لیے ہمیشہ خوش قسمتی کا باعث رہا ہے ۔ البتہ سابقہ پی ایس ایل کے مقابلے میں ایک فرق ضرور ہے کہ پہلے مسلسل پانچ میچز ہوم گراؤنڈ پر اور وہ بھی آغاز میں ہی کھیل لیا کرتے تھے مگر اس بار ملتان اور دوسرے شہروں میں آنا جانا لگا رہے گا۔

نئی فرنچائز بولی میں حصہ لیں گے.کرکٹ بورڈ فرنچائزز کی مالی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلے کرے: علی ترین

ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے اپیل کی ہے کہ وہ فرنچائزز کی مالی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کرے۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ آئندہ 25 فیصد اضافی قیمت پر ٹیم نہیں خریدیں گے بلکہ نئی بولی میں حصہ لیں گے، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ملتان سلطانز کی اصل قیمت کیا ہے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔علی ترین نے کہا کہ ملتان سلطانز کی ویلیو کراچی کنگز کے برابر ہے، لہٰذا اس کی قیمت بھی اتنی ہی ہونی چاہیے اور وہ اسی قیمت پر اسے خریدیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان سے پہلے بھی مالکان مالی نقصان کے باعث ٹیم چھوڑ چکے ہیں، اور وہ مزید نقصان برداشت نہیں کر سکتے۔اپنے ہوم گراؤنڈ ملتان کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ٹیم نے تین میچ ہارے تو انہوں نے کھلاڑیوں کو تسلی دی کہ وہ اپنے ہوم گراؤنڈ جا رہے ہیں، جہاں انہیں کوئی شکست نہیں دے سکتا۔انہوں نے کہا کہ چیمپئن وہی ٹیم ہوتی ہے جو مشکل حالات میں خود کو منوائے، اور انہیں یقین ہے کہ ملتان سلطانز نہ صرف ان حالات سے نکلے گی بلکہ ٹائٹل بھی جیتے گی۔پی ایس ایل کی مقبولیت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس بار پی ایس ایل کی ہائپ نظر نہیں آ رہی، اور انہوں نے ہائپ پیدا کرنے کے لیے بہت کچھ کیا، لیکن پی سی بی کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

ملتان سلطان کے مستقبل کے کرکٹ منصوبے ۔ علی ترین نے تفصیلات بتادیں

جنوبی پنجاب میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ملتان سلطان کے مستقبل کے منصوبوں بارے علی ترین نے بتایا کہ شہر بانو ویمن کرکٹ میں ایک ابھرتا ہوا نام ہے، لودھراں کے کھلاڑی نیشنل انڈر 19 اور ڈومیسٹک میں کھیل رہے ہیں۔ اب وہ لودھراں سے باہر نکل کر ملتان میں ڈی ایچ اے میں ایک نئی کرکٹ اکیڈمی بنانے جا رہے ہیں۔ اس کے بعد رحیم یار خان، بہاولپور اور وہاڑی جیسے شہروں میں بھی اکیڈمیاں قائم کی جائیں گی۔آخر میں انہوں نے اعلان کیا کہ ملتان میں صحافیوں کے تعاون سے سلطانز کی کمپین کو فروغ دیا جائے گا اور سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے ساتھ جلد ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جائیں گے۔

  • Related Posts

    وزیراعظم شہبازشریف اورسعودی ولی عہد شہزادہ سلمان کی ملاقات ۔پاک سعودی کثیر الجہتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔

      : محمد…

    نیاز سٹیڈیم حیدر آباد پر 17 برسوں بعد انٹرنیشنل کرکٹ میچ کے انعقاد کیلئے پیشرفت۔ وزیر اعلیٰ سندھ مو چیئرمین پی سی بی کے درمیان ملاقات

      :محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *