سری لنکا وومنز کی ون ڈے انٹرنیشنل میں 7 سال بعد نے بھارت کی وومنز کو شکست دے دی آخری بار ستمبر 2018 میں ہرایا تھا

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

سری لنکا وومنز کی ون ڈے انٹرنیشنل میں 7 سال بعد نے بھارت کی وومنز کو شکست دے دی آخری بار ستمبر 2018 میں ہرایا تھالنکن بیٹرز ہرشیتھا سماراویکرما اور نیلاکشیکا سلوا کی نصف سنچریوں اور تمام باؤلرز کی متاثر کن کارکردگی کے باعث سری لنکا نے پریماداسا اسٹیڈیم میں خواتین کی ون ڈے سہ فریقی سیریز کے چوتھے میچ میں ہندوستان کے خلاف تین وکٹوں سے تاریخی فتح حاصل کی۔7 برس قبل بھی ستمبر 2018 میں بھی سری لنکا بھارتی وومنز کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل میں تین وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے، بھارتی ٹیم نے ریچا گھوش کی نصف سنچری کی بدولت 50 اوورز میں 275/9 کا زبردست مجموعہ درج کیا۔وکٹ کیپر بلے باز نے 48 گیندوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے سب سے ز58 رنز سری لنکا کی جانب سے سوگندیکا کماری اور کپتان چماری اتھاپاتھو نے تین تین وکٹیں حاصل کیں، انوکا راناویرا اور دیومی ویہنگا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔بنائے۔ جمائمہ روڈریگس (37)، پرتیکا راول (35) اور کپتان ہرمن پریت کور (30) نے نمایاں کارکردگی دکھائی ۔

سری لنکا کو تین وکٹوں کے نقصان پر 38 رنز کے سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑا لیکن انوشکا سنجیوانی اور سوگنڈیکا کماری کے درمیان ناقابل شکست شراکت نے انہیں فتح دلوائی۔

سری لنکن وومنز نے 276 رنز کے مشکل ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم نے سات وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور کی پہلی گیند پر مقررہ ہدف حاصل کر لیا ۔مڈل آرڈر بلے باز سلوا نے 33 گیندوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے شاندار 56 رنز بنائے۔ٹاپ آرڈر بلے باز ہرشیتھا سمارا وکرما نے 51 گیندوں پر 53 رنز پانچ چوکوں کی مدد سے بنائے، کاویشا دلہری (35) اور وشمی گونارتنے (33) رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ ان کی شراکت کے باوجود، سری لنکا کو 44 گیندوں میں تین وکٹوں کے ساتھ 38 رنز کے سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑا لیکن انوشکا سنجیوانی اور سوگنڈیکا کماری کے درمیان ناقابل شکست شراکت نے انہیں لائن سے آگے بڑھا دیا۔سنجیوانی 28 گیندوں پر 23 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں، جبکہ کماری نے 20 گیندوں پر 19 رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے اسنیہ رانا نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور اپنے 10 اوورز میں صرف 45 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں، اروندھتی ریڈی، پرتیکا راول اور شری چرانی نے ایک ایک بیٹر کو آؤٹ کیا۔

  • Related Posts

    زلمی نے 8 ویں شکست سلطانز کے مقدر میں لکھ دی۔ پشاور کی چوتھا میچ جیت کر پلے آف راؤنڈ تک رسائی کا راستہ روشن رکھا

    :محمد ندیم قیصر…

    نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا کل 7 مئی سے کراچی میں آغاز ۔ پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *