
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
مشن بنیان المرصوص میں عظیم فتح۔ جیولین سٹار ارشد ندیم نے تازہ ترین عظیم اعزاز ایشیاء کا گولڈ میڈل پاک فوج کے نام کردیا اولمپکس گولڈ میڈلسٹ جیولین تھرور ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا گولڈ میڈل افواج پاکستان کے نام کردیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ میں اپنا میڈل پاکستان کی افواج کے نام کرتا ہوں، پاکستان کی قوم اور گھر والوں کی بہت دعائیں تھیں، جو بھی ہو گولڈ گولڈ ہی ہوتا ہے۔ انہوں کہا کہ عید کے بعد ورلڈ ایتھلیٹک چیمپئن شپ کے لیے انگلینڈ کا دورہ ہے، میرا اگلا پلان جو بھی ہوگا مجھے کوچ بتائیں گے، پوری کوشش ہوگی کہ جیت کر لوٹوں، ہمارے گاؤں میں اسٹیڈیم بن رہا ہے، اس پر پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں، نوجوان کو پیغام دیتا ہوں کہ سٹیڈیم بن رہا ہے میرے پاس آئیں اور سیکھیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جنوبی کوریا میں ہونے والے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔ ایشین ایتھلیٹکس کی تاریخ میں 1973ء کے بعد یہ پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل تھا۔
اولمپکس ٹائٹل جیتنے کے فوراً بعد کروڑوں روپے کے کیش ایوارڈز پانے والے ارشد ندیم کیلئے ایشئن میڈل کا ایک روپے کا بھی اعلان نہ ہو سکا:
اولمپکس ٹائٹل جیتنے کے فوراً بعد کروڑوں روپے کے کیش ایوارڈز پانے والے ارشد ندیم کیلئے ایشئن میڈل کا ایک روپے کا بھی اعلان نہ ہو سکا: عوامی حلقوں میں چہ میگوئیاں ہونے لگیں ۔ ارشد ندیم کو ایشیاء کا گولڈ میڈل جیتے ہوئے تین روز گذر چکے ہیں وہ کوریا سے اپنے وطن بھی پہنچ گئے اگرچہ لاہور ایئر پورٹ پر عوام کے جم غفیر کے علاوہ پنجاب سپورٹس بورڈ اور ان کے محکمہ پاکستان واپڈا کے لیسکو یونٹ کے اعلیٰ حکام نے بھی استقبال کیا ۔ لیکن پنجاب یا وفاقی حکومت کا کوئی بھی وزیر مشیر ایشیاء کے گولڈ میڈلسٹ کے استقبال کیلئے ایئر پورٹ پر موجود نہ تھا۔ پچھلی مرتبہ ارشد ندیم کی اولمپکس ٹائٹل کی ریکارڈ کے ساتھ گولڈ میڈل کی جیت کے گھنٹہ بھر میں ارشد ندیم پر لاکھوں نہیں کروڑوں کی بارش ہوئی تھی۔لیکن اب تو تین دن گزرنے کے بعد ایک روپے کے کیش ایوارڈ کا اعلان نہیں کیا گیا۔